10 Important Sales Tips & Techniques In Urdu

To my international subscribers, dears this article is for native Urdu speakers, so please ignore it in your email inbox, apologies.
sales tips, techniques in urdu


10  نہات اہم سیلز ٹپس اُردو زبان میں:


اس آرٹیکل میں، میں آپ لوگوں کے ساتھ 10 اہم سیلز ٹپس شئیر کر رہا ہوں جس کے بدولت آپ سیلز میں بہتریں نتائیج حاصل کر سکتے ہیں۔ اِن ٹپس پے جانے سے پہلے میں آپ سے ایک اور آرٹیکل شیئر کرنا چاہوں گا، جو کہ کاروبار سے متعلق ٹپس پر لکھا گیا ہے، تو چیک کریں a.25 Cool Business Tips in Urdu اس لنک پر کللک کرکے آپ وہ آرٹیکل اُردو میں پڑھ سکتے ہیں، اب چلتے ہیں اس آرٹیکل کے مقصد کی طرف۔

ٹپ نمبر (1) پوری تیاری کرنا:

کسی بھی پراڈکٹ کو بیچنے کے لئے اُس پراڈکٹ کی پوری انفارمیشن آپ کے ذہن میں ہونا لازمی ہے، کیونکہ آپ کا کسٹمر آپ سے آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں ہر قسم کا سوال پوچھ سکتا ہے، چناچہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس اُس پراڈکٹ سے متعلق ساری معلومات، آپ کے ذہیں میں موجود ہوں۔

ٹپ نمبر (2)  مُسکرایے:

اگر آپ کے پاس بہتریں پراڈکٹ ہو، ساتھ میں آپ نے اُس پراڈکٹ کے متعلق سب کچھ اپنے ذہن میں نوٹ کر لیا ہو پھر بھی آپ اُسے بیچنے میں ناکام رہے گے اگر آپ کے چہرے کے تیور، تاثرات اچھے نہ ہوں، چینی لوگوں کی ایک کہاوت ہے، کہ اگر آپ مسُکرا نہیں سکتے تو بہتر ہے کہ آپ کاروبار ہی نہ کریں۔

سو جب بھی آپ اپنے کسٹمر سے ملیں، ڈیل کریں تو مُسکرا کے ملیں۔

ٹپ نمبر (3) دو نمبری نہ کریں!:

ہو سکتا ہے کہ آپ دو نمبری سے پہلے پہل خوب کمائیں لیکن یہ چیز زیادہ دیر نہیں چلے گی اور بلآخر آپ خاصہ نقصان اُس کاروبار میں اُٹھائینگے۔ دو نمبری سے میرا مطلب خراب کوالٹی کے پراڈکٹ کو بیچنا، کسٹمر کو لوٹنا، مطلب غلط قیمت بتا کے لوٹنا، اپنے وعدے سے پھر جانا وغیرہ وغیرہ۔

ٹپ نمبر (4) نام یاد رکھنا!:

جب آپ کسی کو اُس کے نام سے مخاطب کرتے ہیں تو آپ اُس کو یہ یقین دلا رہے ہوتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے نہایت اہم، محترم ہے اور پھر وہ بھی آپ کو ویسی ہی اہمیت دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ انسان کے سائیکالوجی میں ہے، لہازا اس سے فائیدہ ضرور اُٹھائیں۔

ٹپ نمبر (5) بحث و تکرار سے اجتناب کریں:

بحث کرنے سے انسان اپنی عزت کھو دیتا ہے اور دوسرا بندہ بدظن ہو جاتا ہے، سیلز میں ایسا کرنے سے آپ کم سے کم اپنے دس کسٹمر کھو دیتے ہیں، یہ بات ریسرچ سے ثابت ہے کہ اگر آپ صرف ایک کسٹمر سے بحث و تکرار کرتے ہیں تو وہ اس کے بارے میں کم سے کم دس اور لوگوں کو بتائے گا اور یہ دس لوگ آپ کے کسٹمر بننے سے رہ جائینگے۔

ٹپ نمبر (6) بار بار کوشش کریں:

یہ ضروری نہیں کہ آپ کے جو ممکنہ سارے کسٹمرز ہیں اُن سب کو آپ پہلے ہی رابطے میں اپنا پراڈکٹ بیچ دیں، ایسا نہیں ہوتا، کچھ چیزیں ٹائیم لیتی ہیں لہازا آپ نے مسلسل ان کسٹمر سے رابطے میں رہنا ہے، اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دن رات اُن سے رابطہ کرکے اُن کی ناک میں دم کر دیں، بلکہ مُناسب وقفے کے ساتھ اُن سے رابطہ رکھیں۔ اور یوں آپ بلآخر اُن سارے کسٹمرز کو پکڑ لیں گے۔

ٹپ نمبر(7) وقت کی پابندی کریں:

جب آپ بار بار کوشش کرینگے تو آپ کو جلد ہی ان کسٹمرز سے آرڈرز ملنا شروع ہو جاینگے، اب آپ کو ان کسٹمرز کو وقت پے وہ چیز پہنچانی ہوتی ہے، اگر آپ وقت کی پابندی نہیں کریں گے تو آپ اُس کسٹمر کو ممکنہ طور پے ہمیشہ کے لیے کھو دینگے اور آہستہ آہستہ اپنا کاروبار بھی۔

ٹپ نمبر (8) جھوٹ سے اجتناب کریں:

ہو سکتا ہے آپ جھوٹ بول کے اچھی خاصی سیل کر لیں لیکن یہ چیز بھی زیادہ دیر نہیں چلنے والی اور بعد میں آپ نہ صرف شرمندہ و پشیماں ہونگے بلکہ اپنے گاہک کو بھی ہمیشہ کے لیے کھو دینگے۔

ٹپ نمبر (9) جب انکار کیا جائے تو اصرار نہ کیا جائے!:

جب آپ کا کسٹمر آپ سے چیز لینے سے انکار کر دے تو پھر آپ بھی اُس کو خریدنے پے اصرار نہ کریں بلکہ اپنا وہ وقت کسی اور گاہک پے صرف کیجئے۔ اور اس کسٹمر سے اگلی بار ملنے کا، رابطہ کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔ اگر آپ اصرار کرینگے تو وہ اپنے انکار پے مزید سخت ہوگا اور اسی طرح آپ نہ صرف اُس گاہک کو ہمیشہ کے لیے کھو دینگے بلکہ اپنا قیمتی وقت بھی ضایع کر دینگے۔

ٹپ نمبر (10) گفت و شنید لازمی جُز ہے سیلز کی:

آپ کا گاہک آپ سے قیمت، کوالٹی وغیرہ پے خاصی طویل گفتگو کر سکتا ہے لہازا آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے آپکو کو اس کے لیے پورُی طرح تیار رکھیں اور اپنے دلائیل ایسے دیں کہ وہ آپ کے پراڈکٹ کے قیمت پے، کوالٹی وغیرہ پے کوئی نکتہ چینی نہ کر سکے اور یہ کہ وہ آپ کے دلائیل سے مکمل طور پے مطمئن ہو جائے۔

تو جناب اعلی یہ ہوگئے 10 ٹپس،اور یہی پے میں اس آرٹیکل کو ختم کرتا ہوں، اگر آپ کو مزید ایسے آرٹیکلز چاہیے تو میرے ویب سائیٹ کو Subscribe کریں اور اس آرٹیکل  کے لنک کو اپنے فیس بک کے دوستوں وغیرہ سے شئیر کرنا نہ بھولیں۔ اللہ آپ کا بھلا کرے گا۔۔۔! 😉

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search