اپنے کاروبار کے لیے بہترین، اچھوتا، نہایت ہی منفرد نام کیسے چُنا جائے ؟!

آپ شائد اس بات کو زیادہ سیرئس نہ سمجھتے ہوں مگر  کسی بھی کاروبار کے کامیابی / ناکامی میں اُس کاروبار کے نام کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے ۔ 
karobar

اس بات کو مزید اس طرح واضح کیا جا سکتا ہے کہ کسی بھی کاروبار میں ٹارگٹ مارکیٹ سے رابطہ کے لیے آپ کو اپنے بزنس کا نام ، پراڈکٹ کا نام پہنچانا ہوتا ہے اور آپ کا ٹارگٹ مارکیٹ آپ کے بزنس کے نام کے ساتھ اپنے ذہین میں کچُھ معانی لگا لیتے ہیں وہ اس لیے کہ وہ آپ کے بزنس کو ، پراڈکٹ کو اپنے ذہن میں یاد رکھنا چاہتے ہیں تاکہ بہ وقت ضرورت وہ آسانی سے آپ کے بزنس کے نام کو یاد کرسکیں , اسی وجہ سے بہترین نام چُنا نہایت ضروری ہے!

کسی بھی بہترین نام کے لیے ضرروری ہے کہ وہ  لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کریں ، ایک اچھی معنی، تاثر گاہک کے ذہن میں چھوڑے اور ساتھ ہی ساتھ میں آپ کے کاروبار کی روح  کو آپ کے گاہک کے سامنے رکھ دے، بنیادی طور پے ایک بہترین نام وہ ہوتا ہے جو  آپ کے کاروبار کا وہ سب کچُھ آپ کے گاہک کو بیان کرسکیں جو آپ اپنے گاہک کو بیان کرنا چاہتے ہیں۔

اس طرح کا نام چُنے کے لیے میں آج آپ کو کُچھ ٹپس دے رہا ہوں یہاں اس آرٹیکل میں، اُمید ہے کہ آپ اُس سے بہت  فائدہ اُٹھا پائنگے انشاء اللہ!

ٹپس پے جانے سے پہلے میں آپ لوگو ں سے کاروبار سے متعلق دو اہم آرٹیکلز شئر کرنا چاہوں گا  جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ ضرور پڑھیں جب آپ اس آرٹیکل سے فارع ہو جائیں۔

پہلا آرٹیکل ساچے بزنس  سے متعلق ہے مطلب اگر آپ لیز چپس جیسا، سرف ایکسل جیسا یا لوکل نمکو، واشنگ پاءوڈر جیسا   ساچوں/پیکٹس کا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی اپنےگھر سے اور وہ بھی صرف  چار لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ/سرمایہ کاری سے تو اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں : ایک نہایت ہی مُنفرد ہوم بزنس آئیڈیا اُردو زُبان میں۔

دوسرا آرٹیکل پچاس کاروباری آئیڈیاز کے بارے میں ہے جس میں ، میں نے پچاس مُختلف کاروباری آئیڈیاز(اس لنک کوکلک کریں)  کو نہایت تفصیل کے ساتھ واضح کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ  آرٹیکل آپ ضرور اس  آرٹیکل کے پڑھنے کے بعد  پڑھیں۔

تو چلئے اب چلتے ہیں اس آرٹیکل کے مقصد کی طرف!

ٹپ نمبر 1: سوچیں، بہت زیادہ سوچیں!

جی بلکل آپ نے سوچنا ہے کہ آپ کس طرح  کامنفرد ، بے مثل، اچھوتا نام رکھنا ہے ، یاد رہے کہ بہت زیادہ  اچھوتا نام رکھنے سے ہو سکتا ہے کہ آپ کا گاہک آپ کے نام کو سمجھ ہی نہ پائیں جس کی وجہ سے وہ آپ کو کوئی توجہ ہی نہ دیں اور اسی طرح بہت کم منفرد نام رکھنے سےبھی آپ اپنے گاہک کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے لہازا آپ کو نام چُنے میں بہت سوچ و بچار کرنی ہوگی۔

ٹپ نمبر 2: نام دلچسپ، جوش، جذبات ابھارنے والا ہو!

آجکل انفارمیشن ، معلومات کی بھرمار نے انسان کوذہنی طور پہ مفلوج کر دیا ہے ، اسی وجہ سے لوگ کسی بھی ایڈ، اشتہار ، کمرشل کو زیادہ توجہ نہیں دیتے اور اگر دیتے بھی ہیں تو صرف 3 سے 5 سیکنڈ ، مطلب آپ کے پاس بس اتنا ہی وقت ہے جس میں آپ اپنے گاہک کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں  لہازا آپ نے ایسا نام چُننا ہے جو نہایت ہی دلچسپ ہو ، جو آپ کے گاہک کو جوش دلائے، آمادہ کریں کہ وہ آپ کےبزنس /پراڈکٹ کے متعلق مزید سوچے، اُسے اپنے دوستوں وغیرہ سے  ڈسکس کرے۔

مطلب آپ نے بنا کسی ڈر، خوف کے ایسا نام رکھنا ہے جو کہ نہ صرف آپ کے کاروبار کی مکمل عکاسی کرتا ہو بلکہ ساتھ ہی ساتھ اچھوتا بھی ہو!

ٹپ نمبر  3: کم زیادہ ہوتا ہے!

جی بلکل ، ضروری نہیں کہ آپ  مکمل عکاسی اور اچھوتے نام کے چکر میں کوئی ایسا نام بنا لیں جو بہت زیادہ پیچیدہ   اور بیان کرنے میں نہایت مُشکل ہو ، کوشش کریں کہ نام نہ زیادہ پیچیدہ ہو اور نہ ہی بہت لمبا ہو ، بلکہ جتنا چوٹا ہوگا اُتنا بہتر ہوگا ۔

ٹپ نمبر 4: مدد ضرور لیں!

بلفرض باوجو اوپر کے سب کُچھ کرنے کے آپ کوئی اچھا نام حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہوں تو آپ کو چاہئیے کہ آپ مُختلف لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اوپر  دیے گئے طریقہ کار کے مُطابق سوچ و بچار کریں اور اُمید ہے کہ آپ جلد ہی اپنے کاروبار کے لیے ایک بہتریں نام پا لینگے ، انشاءاللہ!

مزید ایسے پرٹیکل ٹپس، مشوروں کے لیے میرے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں اور اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے فیس بُک ، ٹوئٹر کے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کیجئے۔

اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹس میں لکھیں، بہت بہت شُکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search