کاروبار کرنے کا طریقہ : فرنچائز بزنس(نہایت ہی آسان)

ہاں جی کیسے ہیں آپ سب ، آج پھر سے کاروبار کرنے  کے طریقے کے سلسلے کی پوسٹ میں آپ کے ساتھ ایک اور بزنس ماڈل کو کرنے کا طریقہ شئر کرونگا۔
karobar karne ka tarika

اگر آپ نے پہلے والا آرٹیکل نہیں پڑھا تو یہ لنک چیک کریں :
 karobar karne ka tarika (Retail, Wholesale,Distribution)
اوپر کے آرٹیکل میں، میں نے کسی بھی قسم کے پرچون، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن کے کاروبار کو کامیابی سے کرنے کا مکمل طریقہ شئر کیا ہے۔

اس موجودہ آرٹیکل میں، میں فرنچائز (Franchise) بزنس ماڈل کے کاروبار کو کامیابی سے چلانے کا طریقہ آپ لوگوں کے ساتھ شئر کرونگا اور آنے والے دنوں میں اور مختلف قسم کے بزنس ماڈلز کو کامیابی سے چلانے کے طریقے شئر کرونگا لہازا میری اس ویب سائٹ کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔

پوسٹ کے بنیادی مقصد پے جانے سے پہلے آپ لوگوں سے کچھ اہم باتیں  شئر کرنا چاہوں گا۔

پہلی بات یہ کہ میں نے اس ویب سائٹ پہ کاروبار سے متعلق بہت سا مواد اُردو زبان میں شئر کیا ہے جس میں بزنس آئڈیاز اُردو میں، کاروباری سے متعلق اہم اور کار آمد ٹپس، حکمت عملیاں وغیرہ شامل ہیں اگر آپ کو وہ سب کچھ پڑھنا ہے تو اس لنک کو چیک کریں کاروبار اُردو میں۔

دوسری بات ، جو کہ میں نے پہلے بھی کہی ہے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کو انٹرنیٹ پے کوئی ایسا پوسٹ یا آرٹیکل مل جائے گا جس میں ہر قسم کے کاروبار کو کرنے کا طریقہ موجود ہوگا یا یہ کہ ایک ہی طریقے سے آپ کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے چلا سکتے ہیں اور وہ ایک طریقہ کسی ایک آرٹیکل میں موجود ہوگا تو آپ کا یہ اندازاہ  بلکل علظ ہے۔

کیونکہ ہر ایک کاروبار ہر دوسرے کاروبار سے مختلف ہوتا ہے مثال کے طور پے پرچون کا  کاروبار ہول سیل سے اور ہول سیل کا کاروبار ڈسٹری بیوشن سے مختلف ہوتا ہے ، اسی طرح پرچون بھی پرچون سے مختلف ہوتا ہے مثال کے طور پے میٹھائی کی پرچون الیکٹرانکس کے پرچون کے بزنس سے مکمل طور پے مختلف ہے۔

چلئے اب چلتے ہیں اس آرٹیکل کے بنیادی مقصد کی طرف۔

فرنچائز بزنس کو کامیابی سے چلانے کا طریقہ:

فرنچائز بزنس کو چلانے سے پہلے کیو نا اس بزنس/کاروبار کی مُناسب تعریف کی جائے تاکہ جن کو نہیں پتہ اُن کو پتہ لگ جائے کہ آخر فرنچائز بزنس ہے کیا؟

Franchise Business Definition in Urdu

فرنچائز بزنس وہ  بزنس ہوتا ہے جس کا مالک  ایک یا ایک سے زیادہ کاروباریشخصیات ہوتی ہیں جو کہ مہیا کرتی ہےکسی کمپنی کی  پراڈکٹ یا سروس متعلقہ گاہک کو  اور وہ کمپنی اس فرنچائیز کے سارے امور میں فرنچائز کے مالک/مالکان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرتی ہے ، جس کے بدلے میں وہ کمپنی فرنچائز کے مالک/مالکان سے یا توفکس فیس لیتی ہے  اور یا  سیلز/منافع میں کچھ حصہ لیتی ہے اور یا دونو ں لیتی ہے۔

تو جناب یہ ہوگئی فرنچائز بزنس کی تعریف!

چلئے اب ذرا فرنچائزبزنس کے ممکنہ فائدوں کی بات کرتے ہیں، فرنچائز بزنس کا سب سے بڑا فائیدہ یہ ہے کہ آپ کو ایک کامیاب کاروبار آسانی کے ساتھ مہیا آجاتا ہے، بس آپ نے صرف پیسہ لگانا ہوتا ہے، مطلب آپ کو بلکل شروع  یا بنیاد سے کاروبار شروع کرنے کی محنت نہیں کرنی پڑتی۔

دوسرا بڑا فائیدہ یہ ہے کہ جس کمپنی کی فرنچائز ہوتی ہے وہ آپ کو آپ کے فرنچائز کو کامیابی سے چلانے کے لیے ہر قسم کی مدد، سپورٹ فراہم کرتی ہے، آپ کو آپ کے کاروبار کے سارے امور پے مکمل گائیڈ کرتی ہے اور  کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے آپ کو کمپنی کی طرف سے بند ے فراہم کرتی ہے۔

اچھی کمپنی کے فرنچائز سے آپکو منافع دوسرے ، تیسرے مہینے شروع ہو جاتا ہے جبکہ نئے کاروبار میں اگرچہ پیسے یا سرمایہ کم لگتا ہے لیکن وہاں پے ناکام ہونے کا رسک کافی زیادہ ہوتا ہے اور ساتھ ہے ساتھ میں مناسب منافع کمانے میں 8 سے 16 مہینے لگ سکتے ہیں۔

فرنچائز کے کاروبار میں کمپنی نہ صرف آپ کو پورا سیٹ اپ دیتی ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپ کو عموما مارکیٹنگ اور ایڈورٹایزنگ کی سپورٹ بھی دیتی ہے جو کہ ایک نئے کاروبار میں کرنا کافی مشکل اور مالی لحاظ تقریبا نا ممکن ہوتا ہے۔

چلئیے اب چلتے ہیں اس بزنس کو کامیابی سے چلانے کے طریقے کی طرف۔

لوکیشن:

 اپنی فرنچائز کی لوکیشن ایسی جگہ پر رکھیں جو کہ لوگو ں مطلب آپ کے گاہک کو آسانی سے قابل رسائی ہو۔ ساتھ میں لوکیشن ایسی جگہ پر ہو جہاں پہ آپ کے متعلقہ گاہک کی آمدورفت زیادہ ہو اور جہاں پے اس کمپنی کی جس کی فرنچائیز آپ لے رہے ہیں  اُس کے متعلق ٹارگٹ مارکیٹ کی آگاہی اچھی ہو۔

آپ کا علاقہ یا لوکیشن جہاں پے فرنچائز ہونی ہے کوشش کریں کہ کم از کم اُس علاقے کے آس پاس کے علاقوں میں یا تو وہ فرنچائز نہ ہو یا بہت ہی کم ہو، اس طرح آپ مقابلے سے بچ جائینگے۔

مشورہ ضرور لیں:

 کامیاب بزنس چلانے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کو کاروبار کے سارے امور پر تجربہ حاصل ہو ، آپ کسی بھی با تجربہ کار انسان کے متعلقہ فیلڈ میں تجربے سے بھی  فائیدہ اُٹھا سکتے ہیں، لہازا مشورہ ضرور کیجئے، کوشش کریں کہ کم سے کم ڈیڑھ سے تین مہینے کسی ایسے بندے کے ساتھ گُزاریں جو اُس بزنس/فرنچائز کو کامیابی سے چلا رہا ہو۔

اس طرح کرنے سے نہ صرف آپ فرنچائز کا مجموعی تجربہ حاصل کر لیں گے کہ فرنچائز کو چلایا کیسے جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپ  فرنچائز کے اُن باریک امور،  پہلوؤں سے بھی روشناس ہو جائنگے جو کہ آپ کے فرنچائز کے بزنس کو کمیابی سے چلانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ میں ہر وقت، ہر پل فرنچائز کے کمپنی کے ساتھ رابطہ رکھیں اور جب بھی کوئی نئی سیچویشن، مسئلہ پیش تو اُن سے  ڈیٹیل میں ڈسکس کریں۔

سست مگر بہترین کامیابی:

 بجائے اس کے کہ آپ اپنی فرنچائز کو کامیاب کرنے کے لیے کسی شارٹ کٹ کا استعمال کریں، راتوں رات کامیاب ہونے کے لیے ہر قسم کا ہتکنڈا استعمال کریں، جس میں رسک بہت ہوتا ہے اور بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شارٹ کٹ سے کامیاب ہوا ہو، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اس کی جگہ سست مگر آزمائی ہوئی حکمت عملی کو فالو کریں ، وہ حکمت عملی عموماََ کمپنی آپ کو دیتی ہے کہ آپ نے سیلز کس طرح بتدریج بڑھانے ہیں، کیسے اور کب مارکیٹنگ، اشتہار بازی کرنی ہے، کتنے بندوں کو سیلز پے رکھنا ہے اور اُنہیں کس طرح اور کس لیول کی تربیت دینی ہے وغیرہ وغیرہ۔

انویسٹمنٹ کا اندازہ لگائیں:

کسی بھی فرنچائز بزنس کو لینے سے پہلے اس بات کا بخوب اندازہ لگائیں کہ آپ کو کتنی سرمایہ کاری یا انویسٹمنٹ کرنی ہوگی اُس فرنچائز میں،  اس اندازے میں آپ  فرنچائز کو خریدنے کا خرچہ شامل کریں، ساتھ ہی ساتھ میں شروع کرنے کا خرچہ اور فرنچائز کو مستقل چلائے رکھنے کا خرچہ (working capital) شامل کریں۔

اس سے نہ صرف  آپ کو یہ اندازہ ہو  گا کہ نیٹ یا خالص منافع آپ کتنی سیلز کے بعدحاصل کر سکیں گے بلکہ یہ اندازہ بھی ہوگا کہ آپ نے کم سے کم کتنی انویسٹمنٹ کرنی ہے اس فرنچائیز کو کا میابی سے چلانے کے لیے!

فرنچائز اور آپ میں کتنی مماثلت ہے:

مطلب کیا آپ جو فرنچائز خرید رہے ہیں اُس کی ڈیمانڈز کو آپ پورا کر پائیں گے ؟ کیونکہ جس طرح لوگ مختلف پرسنالٹی کے ہوتے ہیں ویسے فرنچائزرز بھی مختلف ہوتی ہیں کچھ آپ کے پرسنالٹی سے میل کھاتی ہیں اور کچھ نہیں۔

سب سے اہم فیصلہ جو کہ آپ کے فرنچائز کے بزنس کو  کامیاب یا ناکام بنا سکتی ہے وہ یہی ہے کہ آپ اور متعلقہ فرنچائز میں کتنے چیزیں مماثل ، مشترک ہیں مطلب اگر وہ زیادہ انویسٹمنٹ مانگتی ہے تو کیا آپ کے پاس ہے ؟ اگر وہ  ڈیلی دس گنٹھے کی ڈیوٹی مانگتی ہے تو کیا آپ وہ دے سکتے ہیں، اگر وہ پریشر کے اندر مطلب سیلز ٹارگٹس کو  ہر لحاظ سے حاصل کرنا چاہیتی تو کیا آپ وہ پریشر برداشت کر پائیں گے، اُن ٹارگٹس پر ڈیلیور کر پائیں گے ؟ ، کیا آپ فرنچائز کے رولز، قوانین کی پاسداری، عمل درآمد کر سکیں گے ؟ وغیرہ وغیرہ۔

فرنچائز کی کمپنی کے بارےمیں جانچ پڑتال:

ساری کمپنیاں ایک جیسی نہیں ہوتی لہازا آپ نے جس کمپنی کی فرنچائز خریدنی ہے آپ کو  اُس کمپنی کے بارے میں بخوبی علم ہونا چاہیے، مثال کے طور کہ یہ کمپنی کتنے عرصے سے کاروبار کر رہی ہے ، اس کی ملک میں ٹوٹل کتنی فرنچائیزیں ہیں، کتنی فرنچائیزیں کا میاب ہیں، تناسب کیا ہے کامیابی کا اور یہ کہ جب کوئی کمپنی کی فرنچائز لے لیتا ہے تو وہ کتنے عرصے تک اُس کے پاس  ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس طرح کے معلومات اکھٹا کرنے کے بعد آپ ایک اچھی کمپنی کی فرنچائز لینے کے لیے بہتریں پوزیشن میں ہونگے اور جب آپ ایک اچھی کمپنی کا فرنچائز لینگے تو آپ کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہونگے۔

دوسرے فرنچائز والوں سے اچھا تعلق:

یہ بہت ضروری کہ آپ دوسرےفرنچائز والوں سے تعلق بنائے،  خاص طور پر اُن سے جو اس فرنچائز کو کامیابی سے چلا رہے ہوں، آپ اُن سے مدد لیں، اُن سے آراء لیں کہ مثال کے طور پے کامیابی کے لیے وہ کونسی اہم چیزیں جو اُنھوں نے کی ؟، کیا مشکلات اُنھیں پیش آئی اور کیسے اُن مشکلات پہ اُنھوں نےقابو پایا،  کتنا عرصہ اُنھیں لگا مناسب منافع کمانے میں اور جو ناکام ہوئے اُن کی ناکامی کی وجوہات کیا تھی وغیرہ وغیرہ۔

کیا آپ پبلک کو ہینڈل کر سکتے ہیں؟:

زیادہ تر فرنچائزرز میں آپ کا رابطہ، سامنا عام عوام سے ہوتا ہے جن میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ آپ کا واسطہ پڑ سکتا ہے  جو بھتہ خور بھی ہو سکتےہیں، انتہائی بدتمیز بھی،  بد کردار بھی، بلا وجہ غصے والے بھی ، لہازا یہ سوچ لیں کہ آپ اس طرح کے لوگو ں کو اچھی طرح سے، پرسنل نہ ہوتے ہوئے ہینڈل کر سکتے ہیں کہ نہیں۔

بہترین ٹیم رکھیں:

آپ کے فرنچائز کو کامیابی سے چلانے کے لیے آپ کو ایسے بندوں کے ضرورت ہوگی جو کے متعلقہ بزنس میں کم از کم چار سال کا تجربہ، مہارت رکھتے ہوں،  کیونکہ ریسرچ سے ثابت ہے کہ کسی بھی کام میں ماہر، نہایت تجربہ کار بننے کے لیے آپ کو کم از کم 8 گھنٹے روزانہ، مہینے کے 26 دن چار سال وہی کام کرنا پڑتا ہے پھر کہی جا کر آپ اُس کا م کے ماہر، اُستاد بن جاتیں ہیں۔

لہازا بندے رکھنے سے پہلے خوب تسلی کرلیں کہ اُن کا تجربہ مطلوبہ کام میں کم از کم چارسال ہو۔

کم سے کم تین فرنچائیزوں کا موازنہ کریں:

مثال کے طور پہ آپ کسی پلاٹ پہ جائیں اور صرف اُسی پلاٹ کو دیکھ کے آپ اُسے خریدنے کا فیصلہ کریں تو آپ کا یہ فیصلہ اچھی سرمایہ کاری کے حساب سے غلط ہوگا، بلکل اسی طرح اگر آپ صرف ایک فرنچائز کو سرچ کریں اوراُسی کو خریدیں تو بھی آپ کا یہ فیصلہ غلط ہوگا۔

لہازا اپنے پیسے کو اچھی جگہ پے انویسٹ کرنے کے لیے آپ کم از تین مختلف فرنچائزیں مختلف صنعتوں میں سرچ کریں اور پھر اُس میں سے فیصلہ کریں۔

ان پوائیٹنس، نُقات کو مددنظر رکھ کے، عمل میں لا کے آپ کامیابی کے ساتھ کوئی سا بھی فرنچائز بزنس چلا سکتے ہیں۔

آنے والے آرٹیکلز میں، میں مزید اس طرح کے  مختلف کاروباروں کو کرنے کا طریقہ ، ٹپس وغیرہ شیئر کرونگا انشاءاللہ  اگر آپ وہ سب کچھ اور مستقبل کے تمام ایسے آرٹیکلز، پوسٹس بذریعہ ای میل فری میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل کے ذریعے سبسکرائیب کریں ، سبسکرائیب کرنے کے بعد اپنی ای میل کے انباکس میں جا کر موصول شُدہ لنک کو کلک کر لیں اور اسی طرح آپ کی سبسکرپشن مکمل ہو جائے گی۔

آخر میں اس پوسٹ کے لنک کو اپنے فیس بک وغیرہ کے فرینڈز کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔

اگر آپ مزید اس پوسٹ میں کچھ ایڈ کرنا چاہتے ہیں یا کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹس میں لکھئیے، بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search