پاکستان میں سب سے اچھا بزنس کونسا ہے؟۔۔۔


konsa business acha hai
اگر آپ انٹرنیٹ پہ یہ بات سرچ کر رہے ہیں کہ کونسا بزنس پاکستان میں اچھا ہے تو اُس پہ میں نے ایک آرٹیکل بہت پہلے لکھا ہوا ہے، اس آرٹیکل کو پڑھیئے Pakistan mei Konsa Business acha hai لیکن اس آرٹیکل پے جانے سے پہلے یہ ضرور جانئیے کہ باوجود اس آرٹیکل پڑھنے کے یہ ضروری نہیں کہ آپ اسی بزنس کو شروع کریں اور کا میاب ہو جائیں۔

اس اوپر دیے گئے  آرٹیکل میں، میں  نےمیڈیسن کے بزنس کو منطقی اور زمینی حقائق کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بہترین ، کامیاب کاروبار ثابت کیا ہے لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پہ درست ہے کہ بہت سے کاروباری لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس بزنس کو شُروع کیا لیکن کامیاب نہیں ہوئے اور اس ناکامی کے کئی وجوہات ہیں۔

یہ موجودہ آرٹیکل جو کہ آپ ابھی پڑھ رہے ہیں کا مقصد اُنہی وجوہات کو آپ کے سامنے لانا ہے تا کہ آپ نہ صرف میڈیسن کے کاروبار میں بلکہ کسی بھی کاروبار  میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

جب آپ ان وجوہات  کو پڑھیں گے تو آپ پے واضح ہو جائے گا کہ کس وجہ سے کوئی کاروبار کا میاب یا اچھا کہلاتا ہے اس طرح آپ آسانی سے کسی بھی کاورباری آئیڈئے کو  کامیابی یا ناکامی کے لحاظ سے پرکھ سکتے ہیں اور اپنے لیے بہترین کاروبار چن کے ایک کامیاب، خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

تو چلئے چلتے ہیں اُن وجوہات کی طرف جس کی وجہ سے کوئی کاروبار کامیاب کہلا پاتا ہے۔

یاد رکھئیے کسی بھی کاروبار کو شُروع کرنے سے پہلے ان سارے وجوہات کو اپنے ذہن میں رکھئیے ، کسی ایک وجہ کی بناء پر فیصلہ کرنے سے مکمل گریز کیجئے۔

نمبر 1: مارکیٹ میں مقابلہ

اگر آپ کوئی ایسا کاروبار شُروع کرنا چاہتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو  بہت کم سطحے پر ہو رہا ہے تو ایسے کاروبارمیں کامیابی کا چانس  کافی اچھا ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹ میں مقابلے میں کوئی نہیں ہے لہازا آپ آسانی کے ساتھ اس کاروبار کو کامیابی کے ساتھ چلا سکتے ہیں۔

نمبر 2: صلاحیت، تجربہ

اگر آپ کوئی ایسا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں آپ کا تجربہ یا کرنے کی صلاحیت کم ہے تو آپ کو چاہیے کہ یہ کاروبار آپ شُروع نہ کریں جب تک کہ آپ مناست صلاحیت یا تجربہ حاصل نہ کر لیں۔

تجربہ یا صلاحیت حاصل کرنے کے لیے آپ کم  از کم ایک سے تین مہینے کسی ایسے بندے کے ساتھ فل ٹائیم پے گُزاریں جو اُس کاروبار کو کمیابی کے ساتھ چلا رہا ہو۔

نمبر 3: ڈیمانڈ

خوب ریسرچ کرکے تسلی کر لیں کہ جو بزنس آپ شروع کرنا چاہتے ہیں اُس کے مصنوعات کی ڈیمانڈ کتنی ہے اگر مارکیٹ میں اُس کی ڈیمانڈ صحت مند ہوگی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کاروبار صحت مند ، کامیاب ہوگا۔

مارکیٹ ڈیمانڈ جاننے کے لیے آپ  چوٹی موٹی سروے کر لیں۔  متعلقہ لوگو ں سے ڈسکس کر لیں اور پھر اُسی کے مطابق فیصلہ کر لیں۔

نمبر 4: لوکیشن

کسی بھی کاروبار کی کامیابی میں لوکیشن یا جگہ کی کافی اہمیت ہوتی ہے مثال کے طور اگرچہ میڈسن (پرچون) کے بزنس میں پاکستان میں بہت اچھا پیسہ ہے لیکن اگر آپ اس کو کسی گلی میں، نجی یا سرکاری ہسپتال سے دور شروع کرینگے تو ظاہر ہے آپ  کے ناکامی کے چانسزز بہت زیادہ ہیں بنسبت کامیابی کے۔

اسی طرح اگر آپ کوئی فیکڑی کسی ایسی جگہ لگائیں گے جہاں  آپ کےممکنہ گاہک کو  اُس کا خیال بھی نہ گزرے یا مثال کے طور پے آپ ٹیٹرا پیک دس روپے والا جوس کا چوٹا سے پلانٹ اپنے گھر میں یا کسی اور نان کمرشل ایریاء میں لگائیں گے تو  آپ کا جو  ممکنہ گاہک ہے اُس کی اکژیت آپ کے جوس کو خریدنے سے ہچکچائے گی کیونکہ اُن کے ذہن میں آپ کے فیکڑی کا، آپ کے پراڈکٹ کا منفی خاکہ اسی لوکیشن کی وجہ سے بیٹھے گا۔

اور اسی وجہ سے آپ کا کاروبار کامیاب نہیں ہوگا۔

نمبر 5: مارکیٹ کی قسم

مارکیٹ کی قسم سے میری مراد گاہک کی قسم ہے مثال کے طور پہ کچھ گاہک پیسے کی پرواہ کیے بغیر اچھی کوالیٹی کی پرواہ کرتے ہیں، کچھ گاہک کم قیمت کو کوالٹی پے ترجیح دیتے ہیں اور کچھ کم قیمت میں زیادہ  مقدار پے ترجیح دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

اب اگر آپ ایسے مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کے پراڈکٹس بیچنگے جہاں کے لوگو ں کی ترجیح کم قیمت ہو تو ظاہر  ہے اُس صورت میں آپ کا کاروبار کامیاب نہیں ہوگا لہازا کسی بھی کاروبار کی کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے کہ آپ  مارکیٹ کے مطابق کام کریں۔

گاہک کی قسم اور طرح کی بھی ہو سکتی  ہیں مثال کے طور پے عمر کے لحاظ سے، تعلیم کے لحاظ سے، پیسے کے لحاظ سے، صحت کے لحاظ سے، پیشے کے لحاظ سے وغیرہ وغیرہ ۔

آپ نے بھی اپنے کاروبار کے لیے گاہک کو اس طرح کسی قسم میں تقسیم کرنا ہوگا اور پھر دیکھنا ہوگا کہ آپ کے پاس متعلقہ قسم کا گاہک کتنا آ پائے گا یا کہاں پے متعلقہ قسم کا گاہک زیادہ ہوگا ۔

پھر کاروبار شروع کرکے آپ نے  اُسی قسم کے گاہک کو قابو کرنا ہے اور اسی طرح آپ  کامیابی سے اپنا بزنس چلا پائینگے۔

نمبر 6: مناسب انویسٹمنٹ

کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے آپ کو پیسے کی ضرورت ہوتی ہے مثال کے طور پے آپ نہایت ہی مزیدار قسم کے برگر  وغیرہ اپنے فاسٹ فوڈ کے آوٹ لٹ پہ بیچ رہے ہوں ، آپ کی سیلز نہایت شاندار ہیں لیکن آپ کے پاس  ہوم ڈیلوری سروس نہیں کیونکہ اُس کے لیے موٹر بائیکس وغیرہ  چاہیے لیکن آپ کے پاس اتنے پیسے نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے کاروبار کو مزید کامیابی کی طرف نہیں لے کے جا سکتے۔

یہاں پے اگر آپ کے پاس مناسب انویسٹمنٹ ہوتی تو آپ کو یہ مسئلہ پیش نہ آتا۔

نمبر 7: صبر، دماغی محنت، اللہ پر توکل!

ہر کاروبار کامیاب ہونے میں ٹائیم لیتا ہے لہازا صبر کرنا آپ کے لیے لازمی ہے، دماغی محنت سے میری مرُاد خالص ذہن کا استعمال نہیں، مطلب میرا یہ ہے کہ آپ کسی گدھے کی طرح محنت نہ کریں کہ بھئی سخت محنت کرونگا تو کامیا ب ہو جاؤنگا بلکہ عقل استعمال کرکے، ہوشیاری کے ساتھ سخت محنت کریں۔

کوئی ایسا کام جو آپ نے خوب محنت سے کیا اور ناکام ہو گئے مثال کے طور پے آپ نے میٹھا برگر بنایا اور آپ نے اُسے اپنے دکان پے بیچنے کی کوشش کی لیکن ریسپانس کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا، تو بجائے یہ تجربہ بار بار کرنے کے آپ کو چاہیے کہ آپ میٹھے برگر کا خیال اپنے ذہین سے نکال لیں۔

ایک اور مثال سے واضح کرونگا مثال کے طور پے آپ بہتریں قسم کی پیکنگ میں بہتریں قسم کی نمکو یا چپس یا کوئی سرف نکال لی اور مارکیٹ میں سپلائی کی لیکن چونکہ مارکیٹ میں لوگ کم قمیت پر زیادہ  چیز لینے والے ہیں لہازا آپ کا مال نہیں بک رہا ۔

اب بجائے  اس کے کہ آپ مارکیٹ میں پرچون کو، ہول سیل کو منتیں کریں کہ وہ آپ کا مال لیں یا آپ بار بار کوشش کریں کہ وہ بکے اُسی مارکیٹ میں، بہتر ہوگا کہ آپ اُس کو کسی ایسے مارکیٹ میں بیچے جہاں وہ بکے۔

اور آخر میں پورے پلاننگ کے بعد اللہ پر توکل کرکے بسم اللہ کریں۔

اگر آپ گھر سے سلانٹی، لیز یا سرف ایکسل کی طرح کا بزنس یا کوئی لوکل برانڈ شروع کرنا چاہتے ہیں تو  مندرجہ ذیل آرٹیکل کو پڑھیں:

نمبر 8: آپ کا رویہ

کاوربار کے مالک ہونے کے ناطے مثبت رویہ رکھنا لازمی ہے  اور ساتھ ہی ساتھ میں مکمل ذمہ داری، مطلب کہ آپ اپنے کاروبار کے مکمل طور پے مالک ہیں لہازا  جو بھی حالات کاروبار کے زمرے میں آپ کو پیش آئے آپ نے اُن حالات کے مطابق فیصلہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ کرنا ہے۔

جب آپ ساری ذمہ داری لیتے ہیں تو آپ آسانی کے ساتھ مطلوبہ اقدامات لےکے اپنے کاروبار کے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

اور جب اُن اقدامات کے بدلے میں آپ کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرلیں تو آپ اُس کامیابی کا  سہرا  صرف اپنے سر باندھینے کی بجائے، اپنے کاروبار کے سارے لوگوں کو اُس کا کریڈٹ دیں۔

نمبر 9: کسٹمر سروس

کسٹمر سروس سے میری مُراد اپنے گاہک کا خیال رکھنا ہے، ایک کامیاب کاروبار میں کسٹمرسروس نہایت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صرف امریکہ میں نوے فیصد  گاہک یا کنزیومر کسی کاروبار کے ساتھ ڈیلنگ صرف اُن کی بہتریں کسٹمر سروس کی بنیاد پر کرتے ہیں، آپ اب اس سے اندازہ لگائیں کہ کسٹمر سروس کسی بھی کاروبار کی کامیابی کے لیے کتنی اہم ہے۔

نمبر 10: سوشل اور کاروباری زندگی میں توازن

انسان ایک سوشل یا سماجی زندگی کو پسند کرنے والی مخلوق ہے، مستقل کام، بھر پور توجہ، کاروباری پلاننگ وغیرہ  یہ چیزیں انسان کے طبعیت سے  میل نہیں کھاتی لیکن کامیاب صرف وہی ہوتے ہیں جو اپنے کاروبار کو مکمکل  توجہ دیں، اس کے لیے بھرپور پلاننگ کریں، سخت مگر ہوشیار محنت کریں اور اسی دوران اپنے سوشل زندگی کو الواداع کہے یہ اس زندگی کو صرف جمعے یا اتوار کی چھٹی تک محدود کر لے۔

اس طرح کا توازن کسے بھے نئے کاروبار کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، کم سے کم پہلے تین سالوں کے لیے بعد میں آپ کی مرضی ہے لیکن پھر بھی اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ناغے پے ناغے کریں۔

نمبر 11: اچھا مشورہ

یہ نہ ممکن ہے کہ ایک کامیاب کاروبار کو چلانے کے لیے آپ کو ہر چیز کا علم ہو، لہازا مشورہ  آپ کے لیے، آپ کے کاروبار کے لیے نہایت ضروری ہے، مشورہ بھی کسی ایسے بندے یا بندوں سے کریں جو اُس کاروبار میں یا کاروبار کے اُس پہلو میں ماہر ہو۔

ریسرچ کے مطابق کسی بھی کام میں ماہر ہونے کے لیے آپ کو کم از کم ساڑھے چار سال اس کام کو روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے کرنا پڑتا ہے تبھی جا کر آپ اُس کام میں ماہر بن جاتے ہیں۔

لہازا جس کسی سےبھی آپ مشورہ کریں آپ مندرجہ بالا حقائق کو مدد نظر رکھیں۔

تو یہ ہوگئے وہ وجوہات جس کہ مدنظر رکھ کے ، عمل میں لا کے، آپ کسی بھی کاروبار میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ مزید اس قسم کے پوسٹ، آرٹیکل پڑھنا چاہتے ہوں تو اس لنک کو کلک کریں :  کاروبار اُردو میں  اور اگر آپ مستقبل کے مزید ایسے پوسٹ، آرٹیکل بلکل مفت بذریعہ ای میل حاصل کرنا چاہتے ہوں تو اس ویب سائیٹ کو اپنی ای میل کے ذریعے سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کرنے کے بعد اپنے ای میل کے ان بکس میں جا کہ اس ویب سائیٹ کی طرف سے موصول شُدہ لنک پر کلک کرکے اپنے سبسکرپشن مکمل کریں ۔

اس پوسٹ کے لنک کو اپنے فیس بک، ٹوئیٹر کے دوستوں، فیملی کے ساتھ ضرور شئر کریں، بہت بہت شکریہ

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search