اپنے نئے کاروبار کو نقصان سے بچانے کے لیے ان سات ٹپس پر عمل کریں

اگرآپ کو کاروبار سے متعلق گزشتہ آرٹیکلز میں دیے گئے ٹپس، مشورے  پڑھنے ہوں تو نیچے دیے گئے لنکس کو چیک کریں
karobar tips in urdu
جتنے بھی پرُانے کاروباری ہیں وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرینگے کہ ایک بہترین کاروباری آئیڈیاء کا ہونا کسی کاروبار کی کامیابی کی ضمانت  نہیں ہوتا بلکہ اس کی مثال اُس پہلے قدم کی طرح ہوتی ہے جو ایک بچہ لیتا ہے اور جس کے بعد وہ بہت چوٹوں، ٹکروں سے گزر کے کامیابی سے چلنا، دوڑنا وغیرہ سیکھ لیتا ہے۔

اسی طرح ایک نیا کاروباری بھی بہت مشکلات، کھٹن مراحل سے گزرتا ہے اور پھر بعد میں کہی جاکر وہ کامیابی، کامرانی سے ہمکنار ہوتا ہے۔

ان مشکلات، کھٹن مراحل کو کم کرنے کے لیے میں یہ آرٹیکل لکھ رہا ہوں، مُجھے امید ہے کہ اس کے پڑھنے اور اس پہ عمل کرنے کے بعد آپ کے نئے کاروبار سے متعلق مشکلات،  کھٹن مرحلے اگر ختم نہیں تو کافی حد تک کم یہ آسان ہوجائینگے، انشاءاللہ!

تو چلیئے چلتے ہیں اپنے پہلے ٹپ پہ!

ضروریات کوٹارگٹ کریں:

پہلی ٹپ یا مشورہ یہ ہے کہ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے یہ طے کر لیں کہ وہ کاروبار ضروریات کو پورا کرتا ہے یا خواہشات کو، میرے رائے اور تجربہ کہتا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں آپ کا کاروبار ضروریات سے متعلق ہونا چاہیے نہ کہ خواہشات کے متعلق، کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی اگر غربت کے لکیر کے نیچے نہیں تو بہت قریب زندگی گزار رہی ہے اور ان لوگوں کے لیے ضروریات کا پورا ہونا باقی سب چیزوں سے نہایت اہم ہے۔

لہازا آپ بھی ضرویات کے متعلق کاروبار شروع کریں اور اگر دیکھا جائے تو آج کل کے حالات میں سارے کاروبار ڈاؤن جا رہے ہیں سوائے اُن کے جو اہم ضرویات کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

جب سیلز کم ہوں یا بڑھ نہ رہے  ہوں!:

ضروری نہیں کہ جہاں، یا جس لوکیشن کو آپ نے ٹارگٹ کیا ہے مارکیٹ میں وہی سے ہی آپ کے سیلز ٹارگٹس کامیابی سے حاصل ہوں بلکہ جس طرح ایک لوکل چپس، نمکو بنانے والے نے ہول سیل مارکیٹ کو چھوڑ دیا کیونکہ وہاں پے مقابلہ بہت زیادہ تھا اور اُس کے لیے جگہ نہیں بن پارہی تھی تو اُس نے براہ راست  بڑے بڑے سکول، کالجزز کے کنٹین کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا اور بہتریں نتایج حاصل کیے، اسی طرح آپ بھی بس مارکیٹ میں ایک جگہ پے جامد ہوکر کھڑے نہ رہیے بلکہ جب مطلوبہ نتائج موصول نہ ہوں تو  مارکیٹ میں کسی اور حصے کو ٹارگٹ کریں۔

اپنے کاوربار کے سب سے اہم چیزوں کو نبھائیے!:

کسی بھی کاروبار میں کچھ چیزیں نہایت اہم ہوتی ہیں اور کچھ چیزیں نسبتا غیر اہم، مثلا  اپنے ایمپلائی یا نوکر کی ٹریننگ اہم ہے لیکن اُس سے زیادہ اہم اپنے پراڈکٹ یا سروس کی کوالٹی، پرائس کو مارکیٹ کے ڈیمانڈ، مقابلے کے متعلق کرنا اُس سے بھی نہایت اہم ہے، کیونکہ اگر آپ اپنے ایمپلائی کو بہتر سے بہتر ٹریننگ دیں لیکن آپ کے پراڈکٹ /سروس میں جان نہیں، مارکیٹ کے ڈیمانڈ، مقابلے کے مطابق نہیں تو ایسی ٹریننگ کا کوئی فائیدہ نہیں۔

لہازا آپ کو چاہیے کہ اپنے کاروبار کے اہم کاموں، چیزوں کی نشاندہی کرکے اپنی پوری یا زیادہ تر توجہ انہی چیزوں، پہلووں کو دیں۔

صرف پراڈکٹ نہ بیچے بلکہ یقینی حل بیچیں:

مطلب صرف نام کی ایلفی نہ بنائے بلکہ وہ ایلفی بنائے جو سختی سے لمبے عرصے تک چیزوں کو جوڑے رکھے، کیونکہ ایسا کچھ ہی میرے ایک دوست کے ساتھ ہوا وہ ایلفی بنا کے مارکیٹ میں بیچ رہا تھا، اُس نے مارجن اچھا دیا مارکیٹ میں لہازا شروع میں ہول سیل کی طرف سے اُسے اچھے آرڈر موصول ہوئے لیکن کچھ ہی عرصے بعد اُس کے سیلز بڑھنے کی بجائے کم ہونے لگے اور پھر ایسا وقت بھی آیا کہ سیلز بلکل رک گئی۔

وجہ  صرف اتنی تھی کہ اُس کی ایلفی صرف نام کی ایلفی تھی لہازا ابتدائی دنو ں کے سیلز کے بعد مارکیٹ میں اُس کے برینڈ سے گاہک کا اعتماد اُٹھ گیا اور اسی وجہ سے اُسے اپنا کاروبار نقصان کرکے بند کرنا پڑا۔

بہتر سے بہتر کی لگن:

مطلب آپ اپنے کاروبار کے ہر پہلو کو بہتری کی طرف لے جائیں اس شرط کے ساتھ کے اُس سے آپ اور بھی اچھے نتائج حاصل کرسکیں، مثال کے طور پہ بجائے اس کے کہ آپ اپنی کاروبار کی مشہوری کے لیے روایتی طریقہ کار اپنائے جیسے کے پمپلٹ، بل بورڈ ایڈورٹایزنگ  وغیرہ اس کی جگہ آپ اُس علاقے کے لوگوں کو بذریعہ فیسبک ایڈورٹایزنگ کے ٹارگٹ کریں، جس سے یقینا آپ کو بہتر نتائج موصول ہونگے۔

کامیاب اور تخلیقی لوگوں کا انتخاب کریں:

مطلب آپ ایسے لوگوں کو اپنے کاروبار کے اُمور چلانے کے لیے منتخب کریں جو اپنے فیلڈ میں کامیاب ہوں اور ساتھ ہی ساتھ میں تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال بھی ہوں،  کیونکہ کمزور، اوسط یا درمیانے درجے کے لوگوں کو اپنے کاروباری اُمور چلانے کے لیے رکھنے کا مطلب اوسط یا درمیانے درجے کے نتائج ہوتا ہے۔

لہازا بہتر ہوگا کہ آپ کامیاب ، تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال لوگوں کو اپنے کاروبار کے لیے چنے، اس سے اگرچہ شروع میں آپ کو کافی مشکل پیش آئے گی مالی لحاظ سے لیکن، کچھ ہی عرصے میں ایسے لوگ آپ کے کاروبار کو کامیاب بنوا کہ آپ کو بہتریں فائیدہ دیں گے۔

کم از کم ایک غیر معمولی سیلز میں:

سیلز کسی بھی کاروبار کے لیے خون کی طرح ہوتی ہیں، لہازا آپ کے کاروبار میں کم سے کم ایک ایسا بندہ سیلز میں ہونا چاہیے جو کہ سیلز کے شعبے میں غیرمعمولی تجربہ رکھتا ہو، مطلب حالات چاہیے کتنے ہی خراب ہو مارکیٹ میں لیکن یہ بندہ اپنے حصے کے سیلز کا کام کامیابی کے ساتھ پورا کرے۔

ایسے بندے سے نہ صرف آپ اپنے کاروبار کو محفوظ بنا تے ہیں بلکہ آپ کے کاروبار کے دیگر سیلز کے بندے بھی اس بندے سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، جس سے آپ کی سیلز ، آپ کا کاروبار بڑھتا رہتا ہے۔

تو جناب یہ ہوگئی سات ٹپس نئے کاروبار کے لیے، یہ ٹپس آپ پرُانے کاروبار میں بھی استعمال کرکے فائیدہ اُٹھا سکتے ہیں مزید ایسے مشوروں، ٹپس کے لیے میرے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں اور اس آرٹیکل کے لنک کو اپنے فیسبک کے دوستوں وغیرہ سے شئر کریں۔

بہت بہت شکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search