مشورہ: کب آپکو اپنے کاروبار کے لیے اپنی پکی نوکری چھوڑنی چاہیے۔۔۔؟!

اگر آپ جاب/نوکری کے ساتھ اپنا سائیڈ بزنس یا کاروبار کر رہے ہیں  اور چونکہ آپ اپنے جاب میں زیادہ ٹائیم مصروف رہتے ہیں لہازا اپنے کاروبار کو مناسب وقت نہیں دے پاتے اور اپنی پکی نوکری کو چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، کیونکہ آپ کو صحیح، مکمل اندازہ نہیں کہ یہ فیصلہ آپ کے حق، آپ کے کاروبار کے حق میں بہتر ثابت ہوگا کہ نہیں، تو ٹینشن نہ لیں میں آج اس پوسٹ میں آپ کی اسی حوالے سے مدد کرونگا اور اُمید کرتا ہوں کہ پوسٹ کے پڑھنے کے بعد آپ آسانی سے اپنا فیصلہ کر پائنگے، انشاءاللہ۔
Karobar tips in urdu

نوٹ :اگر آپ نے مزید کاروبار سے متعلق مشورے، ٹپس پڑھنےہوں تو مندرجہ ذیل لنک کو چیک کریں:

آپ کوئی بھی ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات پر غور کریں۔

سوال (1): کیا آپ غیر شادی شدہ ہیں ؟  اگر ہاں تو پھر ظاہر ہے آپ کا خرچہ نہایت کم ہوگا اور اگر نہیں بھی ہے تو آپ اس کو کم سطح پے لاسکتے ہیں۔
مطلب پھرآپ کا اپنے نوکری کو چھوڑنا اور اپنے کاروبار پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ درست ہوگا۔

سوال (2): کیا آپ کے گھر کے ذرایع آمدن کچھ اور بھی ہیں جس سے آپ کے گھر کا خرچہ وغیرہ آسانی سے چلایا جا سکتا ہے ؟
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو مطلب اگر آپ شادی شدہ بھی ہوں، گھر کے ذمہ داریاں بھی ہوں تو پھر بھی اگر آپ اپنی نوکری چھوڑ کے اپنا کاروبار پر پوری توجہ دیں تو آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سوال (3): کیا آپ کے والدین یا آپ کے بڑے(بھائی وغیرہ) آپ کو سپورٹ کر سکتے ہیں ، کیا وہ آپ پے اعتماد کرتے ہیں؟
مطلب  اگر دوسرے ذرائع آمدن کمزور ہوں لیکن آپ کا بھائی وغیرہ آپ کو پوری سپورٹ دینے کے لیے تیار ہو، آپ کے والدین آپ کو پوری طرح سپورٹ دینے کے لیے تیار ہو تو پھر آپ اپنی نوکری چھوڑ کے اپنی ساری توجہ اپنے کاروبار پے دے سکتے ہیں۔

سوال(4): آپ پے کسی قسم کا کوئی قرض تو نہیں ، اگر ہے تو کیا اپنا کاروبار چلا کے  وہ قرض بہ آسانی اُتار سکتے ہیں؟
قرض کی  ٹینشن ہو تو پھر جاب ہی بہتر ہے جب تک کہ آپ وہ سارا قرض چکا نہ دیں ، اگر پورا چکا نہیں سکتے تو کم ازکم  اتنی کم سطح پے اُس قرض کو ضرور لائیں کہ آپ اپنے کاروبار کے ساتھ اُسے آسانی کے ساتھ نپٹا سکیں۔

سوال (5): آپ جاب کونسی کر رہے ہیں مطلب کیا آپ کسی ہوٹل میں ویٹر ہیں، کیا آپ نیچے لیول کے کوئی ملازم ، کلرک وغیرہ ہیں یا آپ کسی اچھے لیول پے کوئی منیجر ہیں ؟
اگر آپ کی جاب ایسی ہے جو کہ آپ کو باآسانی پھر سے مل سکتی ہے تو پھر آپ اُس کو چھوڑ کے کوئی بڑا رسک نہیں لے رہے ہیں لہازا  وہ جاب چھوڑ کے آپ اپنے کاروبار پے پوری توجہ دے سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کی جاب ایسی ہو جو کہ آپ کو پھر آسانی سے نہیں ملنے والی تو پھر بہت سوچ سمجھ کر اپنا فیصلہ کریں۔

سوال (6): کیا آپ کا کاروبار آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ اپنے خرچے آسانی کے ساتھ اس سے پوری کر لیں گے اور اگر  شروع میں نہیں بھی ہوں تو کیا بعد میں بھرپور محنت سے آپ یہ حاصل کر لینگے، کیا آپ سخت محنت، کھٹن راستوں پے گزرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پے مکمل تیار ہیں ؟

اگر آپ کا جواب ہا ں میں ہے تو پھر آپ ضرور اپنی نوکری چھوڑیں۔

سوال (7):  کیا آپ کے پاس اتنی رقم یا بینک اکاؤنٹ ہے کہ اگر بلفرض آپ کا کاروبار کچھ مہینے یا کم سے کم ایک سال نہ چلے تو آپ اپنے خرچے اور اپنے کاروبار کے خرچے اُسی سے پورے کر سکتے ہیں؟
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر آپ کے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ درست ہوگا اور اگر نہیں میں ہے تو پھر آپ خوب اس بارے میں سوچیں۔۔!

سوال (8): کیا آپ کا کچھ ایسے لوگوں سے تعلق ہے جو آپ کو آپ کے کاروبار کے متعلق پوری رہنمائی، مدد فراہم کرسکتے ہوں، یاد رہے ایسے لوگ اُس کاروبار کو کامیابی سے چلانے میں ماہر یا ایکسپرٹ ہوتے ہیں۔
اگر آپ کا جواب ہاں میں تو پھر بسم اللہ کریں۔

اگر ان سارے سوالوں کے جواب ہاں میں ہوں تو فوراََ سے پہلے آپ اپنی نوکری چھوڑ دیں اور اپنے کاروبار پر پوری توجہ دیں۔

اگر آپ مزید کاروبار سے متعلق مشورے، ٹپس، بزنس آئیڈیاز وغیرہ اُردو میں پڑھنا چاہتے ہوں تو اس لنک کو چیک کریںکاروبار اُردو میں۔

اگر آپ مستقبل میں مزید ایسے پوسٹ، آرٹیکلز بذریعہ ای میل حاصل کرنا چاہتے ہوں تو میرے اس ویب سائیٹ کو اپنی ای میل کے ذریعے سبسکرائیب کریں اور اپنی آراء ، تجاویز کو نیچے کمنٹس میں میرے ساتھ، اس ویب سائٹ کے پڑھنے والوں کے ساتھ شیئر کریں۔

بہت بہت شکریہ

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔!


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search