Karobar: Garlic Powder Manufacturing in Pakistan [Earn 3K profit daily in 5K Sales]

Hello everybody, Here we have another cool idea in our 50 Small business ideas in Pakistan karobar series.

If you are looking for more similar business ideas [over 500 plus ideas] please check out this website English and Urdu section.

Okay now let's get to it. 😉
business ideas in Pakistan garlic powder manufacturing


جی  دوستوں آج ایک اور بزنس آئیڈیا لے آپ لوگوں کی خدمت میں حاضرہوا ہوں،  آج کے بزنس کو آپ آسانی کے ساتھ گھر ، ھاسٹل سے شروع کرسکتے ہیں، یہ بزنس آئیڈیا بہت کم خرچے سے شروع ہوسکتا ہے اور آپ کم سے کم 60 فیصد کا منافع فی ایک روپیہ سیلز کے اس بزنس میں کما سکتے ہیں۔

مطلب اگر آپ اس بزنس میں روز کا کم سے کم 5 ہزار روپے کی سیلز کرینگے تو اُس میں 3000 روپے آپکا منافع ہوگا۔

اس بزنس میں سیلز کرنا نہایت ہی آسان ہے، آپ آسانی کے ساتھ روز کا کم سے کم 5 تا 10 ہزار روپے کی سیلز کرسکتے ہیں بشرط کہ آپ اس بزنس کو کم سے کم کسی چھوٹے شہر یا پھر کسی بڑے شہر سے شروع کریں، کیونکہ جو آئٹم آپ نے سیلز کرنی ہے اُس کی ڈیمانڈ شہروں  میں کافی زیادہ ہے بہ نسبت گاؤں، قصبے، دیہات وغیرہ کے۔۔۔

اور ویسے بھی شہر میں کوئی سا بھی کاروبار جلدی کامیاب ہوتا ہے بہ نسبت اور علاقوں کے لہازا جب بھی کوئی کاروبار شروع کریں تو اُسے کسی شہر سے شروع کریں۔

اسے بھی پڑھئیے:  کیا محض بزنس آئیڈیاز ہونے سے کوئی کامیاب کاروبار ممکن ہے ؟!

نوٹ: یکم مارچ 2022 کو ایک گرام سونے کی قیمت 10800 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔


Karobar: Garlic Powder Manufacturing [earn 3K profit daily]


آج کا بزنس آئیڈیا  گارلیک پاوڈر سے متعلق ہے، جو لہسن کی جگہ صحت  مند متبادل کے طور پہ اور بہت سے فاسٹ فوڈ، چائینز فوڈ ، امریکن اور یورفین ریسپیز میں استعمال ہوتا ہے۔

garlic powder manufacturing in pakistan

اس پاؤڈر کو آپ پچاس گرام کے پیکنگ میں پیک کرکے بہ آسانی  ہر سپر سٹور پہ، جنرل سٹور پہ،  کریانے کے دوکان وغیرہ پہ، ہوٹلوں پہ بیچ سکتے ہیں۔

پچاس گرام کے ایک پیک بنانے پہ کُل خرچہ 20-23 روپے آئے گا اور آپ  اُس کو آسانی کے ساتھ 35 تا 40 روپے کے  قیمت پہ بیچ سکتے ہیں جو کہ وہ آگے پچاس روپے کے ریٹ پہ عام گاہک کو فروخت کرینگے۔

GARLIC POWDER PACKAGING POUCH SACHET

اگر آپ روز صرف 10 جگہوں پر  12 پیک   ہر ایک جگہ پہ بیچے گے تو مطلب آپ کم سے کم  2000 روپے کا خالص منافع روز کا کمائینگے، دس جگہوں پہ آپ آسانی کے ساتھ 2 گھنٹے میں فروخت کرسکتے ہیں( اور اگر آپ چار گھنٹے کام کریں تو مطلب آپ 4 ہزار روپے کا خالص منافع روز کا کمائینگے)۔

اور اگر آپ مہینے کے 20 دن یہ کام کریں گے تو آپ فی مہینہ  کم سے کم 40 ہزار روپے کا خالص منافع کمائینگے جبکہ چار گھنٹے کے حساب سے 80 ہزار روپے کا خالص منافع کمائینگے۔

پچاس گرام کے کُل خرچے میں جو کہ 20 تا 23 روپے ہے اس میں  پیکنگ کا خرچہ، برینڈنگ کا خرچہ، خام مال کا خرچہ، لیبر کا خرچہ،  بجلی کا خرچہ وغیرہ وغیرہ سب شامل ہے۔

اسے بھی پڑھئیے:  کامیاب کاروبار: بچوں/بے بی گارمنٹس مینوفیکچرنگ صرف ایک لاکھ پچاس ہزار میں۔

گارلک پاؤڈر بنانا نہایت ہی آسانی ہے آپ روز کا 5 تا 15 کلو مال بہ آسانی  بناسکتے ہیں، چلئے  اب اس کے بنانے کے طریقے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

ویسےتو یہ پاؤڈر کہی طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے لیکن سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ لہسن کو صاف کرکے اُس کا  گرینڈر کی مدد سے پیسٹ بنا لیں۔

پھر اُس پیسٹ کو پتلا کرکے ایک پی وی سی کپڑے  کے اوپر  لگا لیں جو کہ  دھوپ  میں بچھایا گیا ہواور ایک دن کے دھوپ کے پڑنے کے بعد وہ پیسٹ خشک ہوچکا ہوگا بس پھر آپ نے اُس خشک پیسٹ کو دوبارہ گرینڈر کی مدد سے گرینڈ کرکے پاؤڈر کی شکل میں تبدیل کرنا ہے اور پیک کرکے سیل کرنا ہے۔

PVC Cloth Pakistan

پانچ کلو کے گارلک پاؤڈر کے لیے آپکو کم سے کم 10 کلو لہسن درکار ہوگا۔

کوشش کریں کہ لہسن کے سیزن میں ڈھیر سارا مال خریدیں تاکہ آپ کا منافع اور بھی  بڑھے۔

یہ کاروبار پارٹ ٹائم کام کرنے والوں کے لیے، سٹوڈنٹس کے لیے نہایت موضوع ہے۔

اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے کم سے کم سرمایہ  15 ہزار روپے (سونے میں 1 اعشاریہ 25 گرام )درکار ہوگا مطلب آپ صرف 15 ہزار روپے لگا کے روز کا  کم سے  کم 2 ہزار روپے کا خالص منافع کما سکتے ہیں۔


اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہونگی۔

نمبر 1۔ خام مال

نمبر 2۔ گرینڈر (اگر سرمایہ زیادہ ہو تو پھر کسٹم میڈ گرینڈر بنوا لیں جو کہ اس کام کے لیے نہایت موضوع ہے، ایسا گرینڈر آپکو 8 تا 10 ہزار روپے میں پڑے گا)۔

نمبر 3۔ پیکنگ پاؤچ، یہ پاؤچ آپکو کسی بھی پلاسٹک شاپر کے ڈیلر سے فی کلو کے حساب سے مل جائینگے۔

نمبر 4۔ سٹیکر جس پہ آپ کے برینڈ کا نام، لوگو،  رابطہ نمبر،  ایکسپائیری، انگریڈینٹس وغیرہ درج ہوں، یہ سٹکر آپ کے ہر پچاس گرام کے پاؤچ پہ لگے گا۔

نمبر 5۔ سٹپلر، ویسے آپ چپکنے والے سٹیکر کی جگہ سستے والا سٹکر بھی سٹپلر کے ذریعے پاؤچ پہ لگا سکتے ہیں۔

نمبر 6 ۔ پی وی سی کا کپڑا، یہ وہ کپڑا ہوتا ہے جو کہ لوگ نارملی ہوٹلوں وغیرہ میں، گھروں میں میز پہ لگاتے ہیں، یہ کپڑا بھی آپکو کسی بھی کارپٹ ڈیلر سے بہ آسانی مل جائے گا۔

نمبر 6۔موٹر سائیکل، تاکہ مال کو مطلوبہ ڈیلر تک پہنچانے میں کم سے کم وقت لگے۔

یاد رہے کسی بھی نئے کاروبار کے جمنے میں کم سے 6مہینے سے لیکر ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے تبھی آپ اُس کاروبار سے بہترین منافع  کما سکتے ہیں، یہاں پہ جو منافع بیان کیا گیا ہے وہ کم سے کم ہے مطلب اتنا منافع تو آپ روز اس بزنس سے کما سکے گے لیکن اگر آپ نے اس سے زیادہ کمانہ ہے تو پھر آپ کو کم سے کم 6 مہینے خوب محنت کرنی پڑے گی جو کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سال بھی ہوسکتی ہے۔

اسے بھی پڑھئیے: پچاس کاروباری /بزنس آئیڈیاز اُردو زبان میں۔

دوسری بات اس بزنس میں آپ نے اپنے پراڈکٹ کی پریزنٹیشن پہ خوب توجہ دینی ہے، مطلب کہ جب دوکاندار یا گاہک اُسے دیکھے تو خریدے بغیر نہ رہے، اس کے لیے آپ نے اس پراڈکٹ کی پیکنگ بہترین کرنی ہے اور وہ آپ انٹرنیٹ پہ سرچ کرلیں اور انٹرنیٹ سے ہی بہترین ، خوب صورت پیکنگ لے کے اپنے پراڈکٹ کے لیے بنوا لیں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search