7 Easy Marketing Definitions in Urdu Language (اُردو زبان میں مارکیٹنگ 7 کی تعریفیں)

Here are some super easy definitions of marketing domain in Urdu language.

marketing definition

ہاں جی تو آپ اُردو میڈیم پاس ہیں! اسی لیے تو انٹرنیٹ پے مارکٹنگ کی تعریف ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، ہے نا ؟! 😄😉

اگر یہی بات ہے تو چلیئے میں آپ کی مدد کر لیتا ہوں، اِس آرٹیکل میں، میں آپ لوگوں کو 7 مُختلف تعریفیں ڈونگا مارکیٹنگ کی، جی ہاں 7!

تو چلئیے اپنے پہلے تعریف کی طرف۔


اُردو زبان میں مارکیٹنگ کی 7 آسان ترین تعریفیں:

امریکن مارکیٹنگ ایسوسیشن کی مارکیٹنگ کی تعریف:

مارکیٹنگ ایک سرگرمی ہے، اِداروں اور عوامل  کا ایک ایسا سیٹ ہے جو بناتا ہے، اطلاع دیتا ہے، پُہنچاتا ہے، ایکسچینج کرتا ہے ایسے سودے کو جس کی قدر/مالیت سے فائیدہ ہوتا ہے گاہک کو، کلائینٹس کو، شراکت داروں کو اور بڑے پیمانے پہ معاشرے کو۔ 


فلپ کوٹلر کی مارکیٹنگ کی تعریف:

مارکیٹنگ کی  دنیاہ انتہائی شہرت یافتہ  گورو، ایکسپرٹ فلپ کوٹلر (Philip Kotler)  مارکیٹنگ   کی  تعریف  کچھ  یوں کرتے  ہیں

 "مارکیٹنگ سائینس اور آرٹ  ہے معلوم  کرنے  کا، بنانے  کا، پہنچانے  کا  ایسی (مصنوعات، خزمات کو) جو گاہک/ٹارگیٹ  مارکیٹ  کے  ضُروریات  کو  پُورا  کر سکے  اور  ساتھ میں (کمپنی کو)  مُنافع  دے  سکے۔ مارکیٹنگ (کا  کام ) معلوم کرنا  ہے گاہک  کے ادُوری  خواہشات و ضُروریات کو۔ یہ (مارکیٹنگ) وضاحت  کرتی  ہے،  تُولتی  ہے، مقدار جانچتی  ہے کسی بھی  مارکیٹ  کے  جسامت/سائیز  کی  اور  اُس  سے مُمکنہ  منافع  کی۔ یہ (مارکیٹنگ) واضح اشارہ  دیتی  ہے کمپنی کو  کہ  آپ  مارکیٹ  کے کونسے  حصے کو  اچھی  طرح  سے  ہدف  بنا سکتے ہیں (منافع کے لیے) اور (وہاں کے لیے)  کونسے  مصنوعات، خزمات  کو بنا کے فروع (Promote) دے  سکتے ہیں "۔

گوگل کی مارکیٹنگ کی تعریف:

گوگل مارکیٹنگ کی تعریف کچھ یُوں کرتا ہے " ایک ایسا عمل یا  کارُوبار جس میں فروغ (Promote) اور فروخت ہوتی ہوں مصنوعات (Products) ، خزمات (Services) اور (ساتھ ساتھ) جس میں شامل ہو مارکیٹ کی تحقیق اور اشتہاربازی/ایڈورٹائیزنگ" ۔

بزنس ڈیکشنری (Business Dictionary) کی مارکیٹنگ کی تعریف:


 "(مارکیٹنگ) مینجمنٹ  کا  ایک  ایسا  عمل  جس  کے  ذریعے  مصنوعات  اور  خزمات  ایک  تصور/آیڈیاء  سے  حقیقت  کا  رُوپ  دھار کر  گاہک  کے  پاس  پہنچتے  ہیں۔ اِس (مارکیٹنگ) میں چار عناصر کی کو آرڈینیشن شامل  ہوتی  ہے جس کو  مارکیٹنگ کی  لُعت/زبان  میں  مارکیٹنگ  کے  چار پیز (4 P's) کہا  جاتا  ہے۔

  پہلے پی (P) سے  مُراد  پراڈکٹ (Product) ہے جس  سے  ہم  اُردو  میں  مصنوعات  اور  خزمات مُراد  لے  سکتے  ہیں۔ دوسرے  پی (P) سے مُراد  پرائیس (Price) یعنی (اُن مصنوعات اور خزمات کی) قیمت ہے۔ تیسرے پی (P) سے مُراد پلیس (Place) یعنی جگہ جہاں پے اُن مصنوعات  اور  خزمات کو بیچا جائے  گا  اور چھوتے اور آخری پی (P) سے مُراد  پُروموشن (Promotion) یعنی فروع ہے، مطلب کس طرح سے، کس حکمت عملی، تدابیر کے ساتھ اُن مصنوعات اور خزمات کو فروع دیا جائے  گا"۔

انویسٹو پیڈیا (Investopedia) کی مارکیٹنگ کی تعریف:

مارکیٹنگ  ایسی سرگرمیاں  ہیں ۖ(کسی بھی) کمپنی  کی  جو منسلک  ہوتی  ہیں  مصنوعات یا  خزمات  کے  خرید و فروخت سے۔ اس  میں(مارکیٹنگ کی سرگرمیوں میں)  شامل  ہوتی ہے  اشتہار بازی/ایڈورٹائیزنگ،  بیچنا اور پہُنچانا مصنوعات کو  لوگوں کے پاس۔ جو  لوگ (کسی بھی کمپنی کے) مارکیٹنگ  ڈیفارٹمینٹ  میں  کام کرتے  ہیں  اُن  کی  کوشش  ہوتی  ہے  کہ  اپنے  ہدف مارکیٹ (target market) کی  توجہ  حاصل  کر  لے  بہ ذریعہ نعروں ((Brand Slogans  کے ، پیکیجنگ  ڈیزائن  کے، بہ ذریعہ مشہور توثیق (Celebrity Endorsement) کے اور عام  میڈیاء  میں  بہ  ذریعہ  نُمائش  کے۔


پیٹر ڈہکر (Peter Ducker) کی مارکیٹنگ کی تعریف:

مشہور مارکیٹنگ گورو پیٹر ڈہکر مارکیٹنگ کی تعریف کچھ یوں کرتے ہیں:

 " مارکیٹنگ فروخت (selling) سے نہ صرف وسیع تر ہے بلکہ یہ کوئی خُصوصی/خاص (ڈیپارٹمینٹ سے مُنسلک) سرگرمی بھی نہیں ہے۔ بلکہ  یہ (مارکیٹنگ) سارے بزنس/کارُوبار کو گھیرتی ہے۔ یہ سارا کارُوبار ہے ختمی نتیجہ  کے نُقطہ نظر سے اور وہ ختمی نتیجہ (سے مطلب)  گاہک کا نُقطہ نظر ہے (مصنوعات یا  خزمات کے بارے میں) اسی لیے مارکیٹنگ کی فکر اور زمہ داری سارے کارُوبار میں مُوجود ہونی چاہیے"۔

چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ (Chartered Institute of Marketing) کی مارکیٹنگ کی تعریف:

مارکیٹنگ مینجمنٹ کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جو کہ ذمہ دار ہوتا ہے گاہک کے ضروریات کومعلوم کرنے کے، اندازہ لگانے کے،تسلی بخش طریقے سے  پُورا کرنے کے؛ مُنافع(profit) کے ساتھ۔۔


تو جناب یہ ہوگئی 7 تعریفیں مارکیٹنگ کی، اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہوں مارکیٹنگ، مینجمنٹ، اکاونٹنگ وغیرہ کے بارے میں اور وہ بھی اُردو میں تو سبسکرائیب (subscribe) کرے اِس ویب سائیٹ کو اور ہاں اگر آپ عملی، Practical ٹپس، تدابیر، حکمت عملیاں چاہتے ہو چھوٹے بڑے  کارُوبار، مارکیٹنگ، مینجمنٹ، اکاونٹنگ میں تو پھر تو ضرور سبسکرائیب (subscribe) کریں۔ 

یہ آرٹیکل پڑھیے پاکستان میں کارُوبار کے 50 آیڈیاز (اُردو میں) اگر آپ دیکھنا چاہتے ہو کہ میں کس قسم کے عملی، Practical ٹپس، تدابیر، حکمت عملیاں کارُوبار کے بارے میں شئیر کرتا ہوں، اگر کوئی سوال ہو یا اپنی رائے شئیر کرنا چاہتے ہو تو نیچے کمنٹس کیجئے۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search