بزنس آئیڈیا/گھریلو کاروبار: پانی سے پیسہ بناؤ، کم سے کم منافع 1 لاکھ فی مہینہ، انویسٹمنٹ صرف 2 لاکھ

جی جناب ایک اور بزنس آئیڈیا لے کے آپ لوگوں کی خزمت میں حاضر ہوا ہوں اگر آپ نے پچھلے والے بزنس آئیڈیاز  نہیں پڑھے تو یہ لنک چیک کریں پچاس  بزنس آئیڈیاز اُردو زبان میں۔

آج کا جو بزنس آئیڈیا ہے وہ منرل واٹر یا پانی کے متعلق ہے، اس بزنس آئیڈیا کو میں اس پوسٹ میں الف تا ی کوور کرونگا، کوشش ہوگی کہ آپ کو ساری اہم انفارمیشن دوں۔
بزنس آئیڈیا/گھریلو کاروبار

آپ اس آرٹیکل سے مندرجہ ذیل چیزیں سیکھے گے۔

نمبر 1۔آپ  کو اس پوسٹ میں ایک عملی مثال دی جائیگی جو اور آرٹیکلز میں بھی آپ لوگوں کو دی گئی ہے جس سے آپ نہ صرف اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کر سکیں گے، سارے کاروبار کا طریقہ آپ کو بتایا جائے گا بلکہ اُسی طریقے پہ عمل کرکے آپ کسی اور قسم کے مینوفیکچرنگ بزنس کو کافی آسانی سے شروع کرپائینگے۔

نوٹ: یکم جنوری 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 7890 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

نمبر 2۔اس پوسٹ میں آپ  سمال میڈیم مینوفکچرنگ  بزنس  کو پاکستان کے مارکیٹ کے  حساب سے کوور کرینگے جس میں آپ کو منافع، درکار انویسٹمنٹ، مشین کونسی درکار ہونگی ، لیبر  کتنا درکار ہوگا،  مارکیٹنگ پلان یا حکمت عملی کیا ہوگی، کُل خرچہ مہینے کا، خالص منافع مہینے کا وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ آپ کو اس پوسٹ میں دیا جائے گا۔

نمبر 3۔ آخر میں ، آپ یہ سب کچھ نہ صرف عملی طور سے سیکھے گے بلکہ بہت آسانی سے یہ سب کچھ آپ کو سکھایا جائے گا۔

لہازا اس پوسٹ کو پورے غور و توجہ کے ساتھ پڑھیئے۔

چلئے چلتے ہیں اس پوسٹ کے بنیادی موضوع کی طرف۔

منرل واٹر/پانی کا کاروبار

سب سے اہم بات جو میں ہر بزنس آئیڈیا سے متعلق آرٹیکل میں دہراتا ہوں وہ یہ کہ کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اُس کاروبار  میں شروع کرنے سے پہلے کچھ وقت لگائیں ، کم سے کم 2 سے 6 مہینے، تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ مستقبل میں جب آپ یہ کاروبار شروع کرینگے تو آپ کو کن چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا اور کن اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ بہت ضروری ہے، اس سے نہ صرف آپ اُس کاروبار کے اہم روموز، پہلوؤں سے واقف ہوجاتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں جب بعد میں آپ اُس کاروبار کو شروع کرتے ہیں تو آپ اُن غلطیوں کے کرنے سے بچ جاتے ہیں جو کوئی بھی نیا کاروباری بغیر تجربے کے کاروبار شروع کرکے کرتا ہے۔

منرل واٹر /پانی کا کاروبار صرف 9 مرحلوں میں۔

اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے آپ کو صرف 9 مرحلوں سے گزرنا ہوگا جو اس آرٹیکل میں ، میں آپ لوگوں کے ساتھ شئر کرونگا۔

چلئے بات کرتے ہیں پہلے مرحلے کی۔

سٹپ نمبر 1۔

سب سے پہلے آپ کو اپنے کاروبار کے لیے ایک برینڈ ڈ  قسم کا نام اور لوگو چاہئیے ہوگی جس سے آپ لوگوں کی توجہ ، بھروسہ حاصل کرسکیں۔ یہ برینڈڈ  نام اور لوگو آپ کے پانی کے بوتل کے کیپ پہ، بوتل پہ لگے گا  لہازا خوب سوچ و بچار کرکے فیصلے کریں۔

آپ اس طرح  کا برینڈ ڈ نام، لوگو مجھ سے بھی بنوا سکتے ہیں میں اس کی کم سے کم فیس 5 ہزار روپے لونگا  البتہ اگر آپ کسی اور سے بنواتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اس کو آپ کے لیے سستا  یا بلکل فری بنوا کے دے۔

اور اگر آپ سب سے بہترین کوالٹی کی لوگو، برینڈ  نام آن لائن بنوانا چاہتے ہیں تو آپ ڈیزائن ایوو کی سروس استعمال کرسکتے ہیں، یہاں سے آپ کو ہزار قسم کے لوگو مل جائیں گے۔

مندرجہ ذیل لوگو اور برینڈ نام  جو کہ" آب حیات" ہے اور ساتھ میں کمپنی کا سلوگن " زندگی پیو" میں نے اسی ڈیزائن ایوو سے بنوائی ہے، یہ آپ ہائی کوالٹی کی لوگو  چالیس ڈالر میں بنوا کے دیتی ہے۔

اور یہ آپکو ڈیمو بھی دیتی ہے کہ آپ کی لوگو دوسری چیزوں پہ کیسے دکھے گی، مندرجہ ذیل مثالیں دیکھیں۔




 چلئے اب بات کرتے ہیں دوسرے سٹپ یا مرحلے کی۔

سٹپ نمبر 2۔

جب آپ اپنا برینڈ نام اور لوگو منتخب کرلیں تو پھر آپ کو اس کی ریجسٹریشن کروانی ہوگی اور اس کا سارا طریقہ آپ ڈریپ کی ویب سائٹ سے سیکھ سکھتے ہیں۔

سٹپ نمبر 3۔

جب آپ اپنا رجسٹریشن کرلیں تو اُس کے بعد آپ کو یہ معلوم کرنا ہوگا کہ جس علاقے میں آپ اس کاروبار کو شروع کرنا چاہتے ہیں اُس علاقے میں کونسی سائیز کے پانی کے بوتل کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے، اس کا تھوڑا بہت اندازہ آپ کو اپنے وقت گزارنے کے تجربے سے ہوا ہوگا باقی معلومات کے لیے آپ کسی بھی ہول سیلر، ڈسٹریبیوٹر سے معلومات لے سکتے ہیں۔

سٹپ نمبر 4۔

چلئے ہم  فرض کرتے ہیں کہ ڈیڑھ لیٹر کے بوتل کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہےآپ کے علاقے میں، اب آپ نے سب سے پہلے ڈیڑھ لیٹر کے بوتل کو بلک میں یعنی زیادہ مقدار میں خریدنے ہیں، تاکہ آپ کو سستے پڑے۔

اچھی کوالٹی کی ڈیڑھ لیٹر والی بوتل یہی کوئی 10 سے 15 روپے میں مل جاتی ہے(2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق)،  آپ مثال کے طور پہ اس کمپنی سے رابطہ کرکے  بوتل کا ریٹ بلک کے حساب سے لے سکتے ہیں۔

آن لائن اور بھی بہت سے کمپنیوں کے ویب سائیٹس موجود ہیں اُن سب سے آپ رابطہ کرکے ریٹس لے سکتے ہیں اور پھر جو بھی آپ کو مناسب ریٹ، اچھی کوالٹی دے اُن سے ڈیل ڈن کر لیں۔

سٹپ نمبر 5۔

اب آپ نے ان بوتلوں کے لیے شرنک لیبل بنوانے ہونگے اور اُس کے لیے آپ کسی بھی ڈیزائن اور پرنٹنگ والے سے بات کرسکتے ہیں۔

شرنک لیبل وہ ہوتا ہے جو حرارت کی وجہ سے چمٹ جاتا ہے بوتل سے، اس کی تفصیل آگے آئے گی۔

شرنک لیبل بنوانے کے لیے  آرڈر  کم سے کم 5 ہزار  لیبل کا دینا ہوگا کیونکہ اس کم میں بہت سے پرنٹنگ والوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

اچھے کوالٹی کے شرنک لیبل پہ آپ کا فی لیبل خرچہ پچاس پیسے سے ڈیڑھ روپیہ پلس مائنس  آئے گا (2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق)، جتنا آپ زیادہ پرنٹ کروگے اُتنی اس کی کاسٹ یا خرچہ کم ہوگا۔

آپ نے ان لیبلز کو ہیٹ گن کے مدد سے پانی بھرنے سے پہلے خالی بوتلوں سے چپکانا ہوگا کیونکہ پانی سے بھری بوتل سے پھر یہ نہیں چپکتی۔

سٹپ نمبر 6۔

اب آپ کو ایک بہترین قسم کی پانی کو( انٹرنیشل سٹینڈرڈ کے مطابق) صاف کرنے کی مشین درکار ہوگی۔

ایسی مشین کو آر او پلانٹ کہا جاتا ہے اور یہ مشین میں آپ لوگوں کو مہیا کرسکتا ہوں ، اس مشین میں مختلف فیچرز، کیپسٹی کے مشین بازار میں موجود ہیں جن میں سب سے سستی تقریبا یہی کوئی 95 ہزار میں(12 گرام سونا) جبکہ سب سے بہترین قسم کی  تین لاکھ پچاس ہزار(44 گرام سونا) تک میں مل جاتی ہے۔

نوٹ: ویسے آپ آر او پلانٹ کی جگہ پندرہ بیس ہزار والی چھوٹی پانی کو صاف کرنے والی مشین بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کو بوتلوں کو پانی سے بھرنے اور پھر اُس پہ ڈھکن لگانے کی مشین چاہئیے ہوگی جس میں سب سے سستی والی دس ہزار کی ہے جو کہ صرف بوتل پہ ڈھکن بند کرتی ہے، پانی آپ نے ہاتھوں سے ڈالنا ہے جبکہ سب سے اچھی کوالٹی کی مشین  ساڑھے پانچ سے چھ لاکھ(69 گرام تا 75 گرام سونا) میں مل جاتی ہے جو نہ صرف بوتلوں میں منتخب شدہ پیمانے کے حساب سے پانی ڈالتی ہے بلکہ اُس پہ ڈھکن بھی لگاتی ہے، مطلب پھر آپ کے مزدور کو صرف  بوتلوں کو پیک کرنا ہوتا  ہے۔

یہ ہے دس ہزار والی کیپنگ مشین۔


ہیٹ گن سے شرنک لیبل بوتل پہ چپکانے کے لیے یہ والی ویڈیو دیکھیں۔


ہیٹ گن آپکو یہی کوئی  دو سے پانچ ہزار میں مل جائے گی، اچھی والی مہنگی ہوتی ہے جبکہ سستی والی ناپئدار ہوتی ہے۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ یہ رہی ایک لاکھ روپے والی آر او پلانٹ کی ویڈیو۔

سٹپ نمبر 7۔

جب بوتل پانی سے پیک ہوجائیں تو پھر آپ نے ان بوتلوں کی کارٹن  کے حساب سے شرنک پیکنگ کرنی ہے، کیونکہ کارٹن مہنگا پڑتا ہے لہازا مضبوط شرنک پلاسٹک کی پیکنگ بہتر رہے گی۔

یہ پلاسٹک آپ کو یہی کو 300 سے 350 روپے فی کلو میں ملتے ہیں(2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق) جن میں آپ ڈیڑھ لیٹر کے  سو سے ایک سو بیس کارٹن (چھ بوتلوں والی) پیکنگ کرسکتے ہیں، مطلب فی کارٹن پہ آپ کا شرنک پلاسٹک کی پیکنگ کا خرچہ اگر ہم 350 روپے کلو کے حساب سے ، حساب کریں تو  2 روپے 90 پیسے سے لیکر 3 روپے 50 پیسے تک فی کارٹن  آئے گا۔

چھ بوتلوں کی شرنک پیکنگ کے لیے مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں۔


سٹپ نمبر 8۔

اگر آپ نے منرل واٹر بزنس میں وقت لگایا ہو تو  آپ کو پتہ ہوگا کہ وہ پیکنگ  زیادہ تر آف سیزن یعنی سردیوں میں کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مال ریڈی ہو سیزن کے لیے، اس میں یہ فائدہ بھی ہوتا کہ آپ کم لیبر سے بہت سارا سٹاک تیار کرلیتے ہیں اور اسی وجہ سے آپکا لیبر کا خرچہ بہت کم ہوتا ہے ۔

آپ نے بس دو بندے شروع میں لینے ہیں جو کہ آر او پلانٹ، لیبلنگ، فلنگ  اور پیکنگ کرسکیں، سیلز کے لیے بہتر ہوگا اگر آپ چھوٹے پیمانے پہ یہ بزنس کررہے ہیں تو شروع میں ایک سیلز مین بھی کافی ہوگا۔

لیبر کی ٹرینگ پہ یہی کوئی دو تین دن سے ایک ہفتہ لگ جائے گا۔

سٹپ نمبر 9۔

چھوٹے  لیول پہ شروع میں سیلز کے لیے آپ موٹرسائیکل جس پہ بکس لگا ہو اُس سے کرسکتے ہیں جبکہ مناسب لیول پہ  آپکو لوڈر رکشہ یا سوزوکی ڈبہ درکار ہوگا۔

فی بوتل ٹوٹل خام مال کے خرچے کی تفصیلات


مہینے کے کُل خرچے کی تفصیلات


کُل منافع اور خالص منافع کی تفصیلات


تو جناب یہ ہوگیا آج بزنس آئیڈیا، مزید ایسے بزنس آئیڈیا ز کے لیے اس ویب سائیٹ کو سبسکرائیب کریں، تاکہ مستقبل کے تمام آرٹیکلز بذریعہ ای میل آپکو فری میں موصول ہوں اور آپ وقت پر آگاہ ہوں۔

اس پوسٹ کے لنک کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کریں۔

اس آرٹیکل اور دیگر بزنس آئیڈیاز کو بمع ساری تفصیل ویڈیوز کے شکل میں دیکھنے کے لیے  ای میز کے اس یوٹیوب چینل کو وزٹ کریں۔

اور ہاں اگلے پوسٹ میں ،  میں آپ لوگوں کے ساتھ نئے کاروبار کو کم بجٹ پہ مارکیٹنگ کرنے کا سارا طریقہ کار شئر کرونگا انشاء اللہ۔

آخر میں ، اگر آپ کا کوئی سوال ہو، اپنی رائے دینا چاہتے ہوں تو نیچے کمنٹس میں دیں۔

شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search