بزنس آئیڈیا: ٹشو پیپر بنانے کا کاروبار، کمائیں کم سے کم 6 لاکھ فی مہینہ

new business ideas in Pakistan 2020 بزنس آئیڈیا پاکستان کامیاب کاروبار

کامیاب بزنس آئیڈیا ز کی سیریز میں ایک اور آئیڈیا آپ لوگو ں کی خدمت میں حاضر ہے، اگر آپ نے  گزا ہوا آرٹیکل اس سیریز میں پڑھنا ہے تو یہ لنک چیک کریں: New Business Ideas in Pakistan 2020 in Urdu ۔

آج کا یہ آئیڈیا ٹشو پیپر بنانے کے کاروبار کے متعلق ہے،  آج کے اس آرٹیکل میں آپکو ٹشو پیپر  بنانے کے کاروبار کے متعلق ساری اہم تفصیلات  جس میں ٹوٹل درکار انویسٹمنٹ، مہینہ کا منافع، خالص منافع، ٹوٹل خرچہ، مشینری  کونسی لگے گی اور کہاں سے ملے  گی، مشینری کی قیمت کیا ہوگی۔

ساتھ میں  ٹشو پیپر کے مشین کی ویڈیوز، تصاویر وغیرہ بھی شئر کی جائینگی، انشاءاللہ۔

لہازا اس آرٹیکل کو پورے توجہ کے ساتھ آخر تک پڑھیں۔

نوٹ: اس بزنس  میں  کم سے کم منافع 35 فیصد (ڈسٹری بیوشن)  سے لیکر 50 فیصد(ہول سیل)  تک فی ایک روپیہ سیلز کے ہے، مطلب اگر آپ  اس کاروبار میں ایک روپے کی سیلز کرینگے تو آپ اگر اُس سیلز کو ڈسٹری بیوشن میں کرینگے تو آپ 35 فیصد تک یا 35 پیسے کا منافع کمائینگے اور اگر آپ  سیدھا ہول سیل پہ اپنا مال بیچں گے تو آپ پچاس فیصد یا پچاس پیسے فی ایک روپیہ کمائینگے ۔

بزنس آئیڈیا: ٹیشو پیپر بنانے کا کاروبار  (سال 2021 کا تحفہ)


اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھیں۔

نمبر 1۔ اس کاروبار کو چلانے کے لیے آپکو شروع میں کم سے کم ایک سوزوکی راوی فل باڈی یا باڈی کیب درکار ہوگی،  اس سے آپ آسانی کے ساتھ سارا مال لوکل مارکیٹ میں سپلائی کرسکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ میں بلٹی کے لیے اپنے مال کو بحفاظت اڈے پہنچا سکیں گے۔

نمبر 2۔ مشین کو چلانے کے لیے آپکو کم سے کم دو بندے درکار ہونگے، جن کو ویڈیو کی مدد سے، بک لٹ سے اور ویڈیو کال کی مدد سے مشین بنانے والی کمپنی کا انجنئر ٹرین کرے گا ،  انجینئر مشین کی بابت ساری تفصیلات، طریقہ کار آپ کے ان دو بندوں کو سمجھائے گا۔

اگر آپ ایسے بندوں کو لیتے ہیں جنہوں نے مشین پہ پہلے سے کام کیا ہوا ہو تو پھر اتنی ٹریننگ کی ضرورت نہیں ہوگی، ایسے بندوں کو لینے کے لیے آپ اخبار، ریڈیو، کیبل یا ٹی وی پہ اشتہار دے سکتے ہیں۔

ان بندوں کو تنخواہ بہترین دینی ہوگی کیونکہ آپکے بزنس کا سارا دارومدار ان دو بندوں پر ہوگا، لہازا تنخواہ  جتنی وہ پچھلی والی جگہ پہ لے رہے ہیں اُس سے آپکو نسبتا اچھی دینی ہوگی، ویسے دو تجربہ کار بندے آپکو مہنگے پڑینگے لہازا ایک تجربہ کار بندہ لیں اور دوسرا اُس سے ٹرین کروائیں تاکہ اگر ایک بیمار ہو یا نوکری چھوڑ دے تو آپکا کام  نہ رکیں۔

نمبر 3۔  پیکنگ کے لیے آپکو شروع میں کم سے کم 4 بندے درکار ہونگے جو آوٹ پٹ کو ٹشو بکس میں ڈال کے پیک کرسکیں۔

نمبر 4۔ ٹشو کو بکس میں پیک کرنے کے لیے آپکو ٹشو بکس درکا ر ہونگے ، بکس بنانے کے آڈر دینے سے پہلے آپ کو مارکیٹ کی سروے کرنی ہوگی کہ کونسی ٹشو بکس کے ڈبے یا ڈبوں کی مانگ زیادہ ہے اور پھر اُسی سائیز کے ٹشو بکس کو خوب صورت ڈیزائن میں اپنے کمپنی کے نام، لوگو،  ریجسٹریشن، لائسنس وغیرہ ڈال کے بنوا لیں، جتنے زیادہ آپ ڈبے بنوائنگے اُتنے ہی وہ آپکو سستے پڑینگے۔

نمبر 5۔سیلز کے لیے آپکو شروع میں کم سے کم 3 سیلز مین درکار ہونگے جن میں سے 1 لوکل مارکیٹ کو کوور کریگا اور باقی 2 دوسرے علاقوں، شہروں میں ڈسٹری بیوشن، ہول سیل وغیرہ پہ کام کرینگے۔ آپ نے سیلز مینوں کی تنخواہ بھی اچھی رکھنی ہے ، جس کا مطلب مناسب بیسک اور اچھی کمیشن تاکہ وہ خوب محنت کریں اور ڈیلی، منتلی سیلز ٹارگٹس کو حاصل کریں۔

نمبر 6۔ اپنے کاروبار کے متعلق سارا ریکارڈ خود نہ صرف ایک اچھے سے کمپیوٹر میں ڈیلی محفوظ کریں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں روایتی بک کیپنگ بھی کریں تاکہ اگر سافٹ حالت میں ریکارڈ ضائع ہو تو آپ اُس کو ریکور کرسکیں، بلفرض اگر آپکو اکاونٹس سے مسئلہ ہے تو پھر آپ ایک اکاوٹنٹ رکھ لیں لیکن ساتھ ہی ساتھ میں اکاؤنٹس سیکھ لیں تاکہ آپ اپنے کاروبار کے مالی حالات سے باخبر رھ سکیں۔

خام مال کی تفصیلات

خام مال کے طور پر آپکو لوکل میں یاباہر سے ٹیشو کے جمبو رول منگوانے ہونگے، جن کی تصویر نیچے دی گئی ہے۔

ایک نارمل روز پیٹل کے  ٹو پلائی ٹیشو کا وزن 0.75 گرام ہوتا ہے اور ایک ڈبے میں 300 ٹیشو ہوتے ہیں۔
نوٹ: 2 پلائی ٹیشو وہ ہوتا ہے جو دو تہوں یا شیٹ سے بنا ہوتا ہے جیسا کہ  ایک عام ٹیشو ہوتا ہے۔

نوٹ: یکم فروری  2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 8540 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

اور جمبو رول 150 سے 230 روپے فی کلو (2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق، جو کہ سونے میں  0.01 گرام تا 0.02 گرام  ہے) ملتا ہے ،  جمبو رول فی کلو کےقیمت میں اُتار چڑھاو  لوکل کوالٹی، امپورٹڈ سمگل شدہ   جو کے انڈر انوائیسنگ کی تحت ہوا ہوتا  ہے کی وجہ سے ہے۔

اب جبکہ ایک نارمل ٹیشو کا وزن 0.75 گرام ہوتا ہے تو 150 اور 230 روپے کے قیمت کے حساب سے  ایک ٹیشو کی قیمت ، 300 سو ٹشوز کی قیمت ، فی ڈبہ جمع 3 سو ٹشوز کی قیمت نیچے کے ٹیبل میں دی گئی ہے۔





جو ڈبے کی قیمت اس ٹیبل میں دی گئی ہے وہ  اس کم اور زیادہ ہوسکتی مطلب اگر آپ زیادہ مال بنواگے تو ڈبہ آپکو 7 روپے سے بھی کم پڑسکتا ہے اور اگر آپ بہت کم مال بنواگے  تو ڈبہ آپکو 10 روپے سے مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

یہ 7 اور 10روپے صرف آپ کو مثال دینے کے لیے لکھیں ہیں،  صحیح اندازہ لگانے کے لیے آپ نے پرنٹنگ والے سے بات کرنی ہے اور وہ آپکو آپ کے آڈر کے حساب سے فی ڈبہ کاسٹ بتائے گا۔

اب اگر آپ 24 ٹیشو  کے ڈبوں کا کارٹن بنا نا چاہیں تو ایک کارٹن  30 سے 35 روپے میں پڑے گا (2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق)، مطلب ایک ٹیشو کے ڈبی پہ ڈیڑھ سے دو روپے خرچہ کارٹن کا آئے گا۔

مہینے کے  کُل خرچے، منافع، خالص منافع تفصیلات:

مشین کے بارے میں تفصیلات:

یہ مشین مکمل آٹومیٹک ہے اور  ایک منٹ 500 ٹیشو پیپر بناسکتی ہے، 3 سے 8 کلو واٹ کا خرچہ ہے جو کہ مشین کے مختلف فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے کم یا زیادہ وہوتا ہے،  باقی تفصیلات کے لیے نیچے والا ٹیبل ملاحضہ کیجئے۔

اس کے علاوہ اس میں ٹیشو پہ اُبھار لانے والا فیچر، تہ کرنے والا، شمار کرنے والا اور کٹائی کرنے والے فنکشنز موجود ہیں۔

اور ربڑ پلیٹ پرنٹنگ   کو بروئے کار لاکر یہ مشین ایک یا دو رنگوں میں ٹیشو پیپر پر پرنٹنگ کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپکو آسانی فراہم کرتی ہے ٹیشو پیکنگ میں کیونکہ یہ   خود کار طریقے سے ٹیشو کی گنتی کرتی ہے، انھیں گروپس میں آرینج کرتی ہے، جس سے پیکنگ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

دوسری بات یہ کہ آپ کے ٹشو کے سائیز میں 19 20 کا فرق بھی نہیں ہوتا لہازا آپکے کا ٹشو ضائع نہیں ہوتا۔

اور یہ ہیں مشین کی کچھ تصویریں اور ویڈیو(ویڈیو یوٹیوب چینل پہ آپلوڈ ہوگی، یوٹیوب چینل کا لنک یہ ہے: کاروبار ٹپس/مشورے



الف تا ی ٹشو پیپر بنانے میں چار مشین درکار ہوتی ہیں جن سب کی کُل قیمت  ایک کڑوڑ پاکستانی روپے (2020 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق جو کہ سونے میں 1170 گرام ہے) تک پہنچ جاتی ہے لیکن آپ اس کاروبار کو صرف ایک مشین سے بھی شروع کرسکتے ہیں جس کی قیمت  لوکل میں اگر آپ اُس مشین  کو بنا لیں یا خرید لیں تو 10 لاکھ روپے(117 گرام سونا) اور امپورٹڈ میں 34 لاکھ روپے(398  گرام سونا) ہوگی۔

 اس مشین کا وزن تقریبا    1500 کلو ہے۔

کاروبا ر کی نوعیت:

 یہ درمیانے درجے کا کاروبار ہے، مطلب آپکے پاس کم سے کم انویسٹمنٹ 20 تا 50 لاکھ روپے(234 گرام تا 585 گرام) ہونی چاہیے تبھی آپ اس کاروبار کو کامیابی سے  چلاپائینگے، 20 لاکھ اُس صورت  میں اگر آپ لوکل میں مشین خرید لیں یا بنا لیں اور 50 اُس صورت میں اگر آپ مشین باہر سے امپورٹ کریں، چین سے اس مشین کو اگر امپورٹ کیا جائے تو اُس کی قیمت 34 اور 35 لاکھ (398 گرام تا 409 گرام)کے درمیان میں ہوگی، اگر آپ امپورٹڈ میں یہ مشین خریدنا چاہتے ہیں تو مجھے یہاں یا تو کمنٹس میں بتائیں یا پھر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں، شکریہ۔

مزید بزنس آئیڈیا ز کے لیے،  کاروباری مشوروں کے لیے اس لنک کو چیک کریں: کاروباری مشورے

اور اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے ضرور سبسکرائب کریں تاکہ آپکو مستقبل کے تمام  اہم کاروباری آئیڈیاز، مشورے  وقت پہ بلکل فری موصول ہوں، بہت بہت شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search