سواٹ/ SWOT کیا ہے ؟

سواٹ/ SWOT  کیا ہے اور کسی بھی کاروبار کے شروع کرنے سے پہلے اس کا کرنا بہ حدضرروی کیوں ہے ؟

کسی بھی کاروبار میں پیسہ /سرمایہ لگانے سے پہلے اُس کاروبار کی سواٹ کرنا بہت اہم ہے،  کیونکہ اس سے آپکو پتہ چلتا ہے کہ آپکا کاروبار/بزنس آئیڈیا لانگ اور شارٹ ٹرم میں فائدہ مند ہوگا کہ نہیں۔
SWOT meaning in Urdu-سواٹ اینالیسیس اُردو میں

ایک بزنس آئیڈیا کی یا کاروبار کی مکمل سواٹ کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے لیکن اس کے بعد جو بھی قدم آپ اُٹھاینگے وہ آپکا ایک بہترین، زمینی حقائق پر مبنی فیصلہ ہوگا۔

چلئے اب بات کرتے ہیں سواٹ کی ، کہ یہ ہے کیا بلا ؟

سواٹ(SWOT) انگریزی کے  چار الفاظ کے پہلے حروف کو  جمع کرنے سے بنا ایک لفظ ہے،  پہلا حرف ایس یا S ہے، دوسرا حرف ڈبیلیو یا W ہے، تیسرا حرف  او یا O ہے، چوتھا حرف ٹی یا  Tہے۔

پہلے لفظ  سے انگریزی میں  مرادسٹرنتھ(Strengths) ہے جس کا مطلب کسی کاروبار کی طاقت کیا ہوتی ہے مطلب آپ کا کاروبار وہ کیا کچھ  کرسکتا ہے جو کہ آپ کے  حریف کاروبار نہیں کرسکتے، مطب اگر آپ سب سے اچھی کوالٹی دیتے ہیں تو کیا دوسرے کاروبار بھی ایسا کرسکتے ہیں، اگر نہیں تویہ آپکے کاروبار کی طاقت ہے۔

 دوسرے لفظ سے مراد ویکنیس (Weaknesses) یا  کسی کاروبار کی کمزوریاں ہیں، مطلب آپ کے حریف وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں جو آپ نہیں کرسکتے، مطلب اگر آپکا کا حریف کاروبار کسی دوسرے شہر میں مال سپلائی کرتا ہے تو اگر آپ ویسا نہیں کرسکتے تو یہ آپ کے کاروبار کی کمزوری ہوگئی ۔

تیسرے لفظ سے مراد آپرچیونیٹی (Opportunities) یا فائدے کے مواقع ہیں، مطلب مثال کے طور پہ  وہ کونسے مارکیٹ کے حالات ہیں جو اگر مستقبل میں وارد ہوئے تو آپ کی سیلز زیادہ ہوجائے گی، مثال کے طور پہ آپ ماحول دوست شاپنگ بیگ بناتے ہیں لیکن چونکہ حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوا غیر ماحول دوست شاپنگ بیگس پہ لحاظہ آپ کی سیلز کم ہے لیکن جب بھی اس  پہ ایکشن ہوگا تو  پھر آپکی سیلز بہترین ہونگی، تو یہ آپکے کاروبار کے لیے فائدے کا موقع ہے۔

فائیدے کے مواقع  سے یہاں مراد ایسے حالات ہیں  جو آپ کے، آپ کے  کاروبار کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔

چوتھے لفظ سے مراد تھریٹ (Threats) یا مستقبل کے نقصان کے اندیشے ہیں  اور جن کابروقت   تدارک نہ کرکے  وہ آہستہ آہستہ کسی بھی کاروبار  کے کمزوریوں میں بدل جاتے ہیں۔ مثال کے طور پہ آپ غیر ماحول دوست شاپنگ بیگس کا بزنس کر رہے ہیں اب اگر حکومت اس پہ پابند ی عائد کرتی ہے اور آپ ماحول دوست  شاپنگ بیگس کی طرف نہیں جاتے  اور انہی غیرماحول دوست شاپنگ بیگس کا بزنس چوری چھپے چلاتے ہیں تو  جلد یا بدیر سرکا ر آپ کے کاروبار کو تالا لگا لے گی یا بھاری جرمانہ لگا لیگی اور آپ  بھرپور نقصان اُٹھالینگے۔

یا آپ تمباکو کا بزنس کرتے ہیں اور سرکار مستقبل میں اُس پہ بہت زیادہ ٹیکس/ڈیوٹی لگاتی ہے، یا سیگریٹ کے بیچنے پہ مکمل پابندی عائد کرتی یا پھر ایک لیمٹ مقرر کرتی ہے کہ اس سے زیادہ فروخت نہیں ہونگے تو یہ سارے حالات آنے والے نقصان کے اندیشے ہیں جو کہ آپ کے کاروبار کے فائدے کو مکمل نقصان میں بدل سکتے ہیں۔

تھریٹس یا نقصان کے اندیشوں سے مراد وہ اندیشے ہیں جو آپ کے ، آپ کے کاروبار کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں۔

اگلے آرٹیکل میں ہم اس کے کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بات کرینگے انشاء اللہ۔

اگر آپ مزید کاروبار سے متعلق مواد، بزنس آئیڈیاز، مشورے پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک چیک کریں: کاروبار اُردو میں

اور اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہے اور آپ مزید ایسے آرٹیکل مستقبل میں بذریعہ ای میل بلکل فری اپنے انباکس میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search