New Home Business Idea in Urdu 2021-2025 [200-500 Percent Profit Per 1 Rupee Sales]

جی ناظرین ایزی مارکیٹنگ کی طرف سے ایک اور بزنس آئیڈیا پیش خدمت ہے، اس کاروبار کو آپ چھوٹے پیمانے پہ اپنے گھر، گیراج یا چھوٹی سی شاپ سے کامیابی کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں۔
home business idea Pakistan گھریلو کاروبار، کم سرمائے والا کاروبارکامیاب کاروبار

آج کا جو بزنس آئیڈیا ہے وہ ڈیجٹل پرنٹنگ سے متعلق ہے مطلب آپ بہت سے چیزوں پہ کلر پرنٹنگ کرسکتے ہیں، مثلا موبائل فون کے کوور پہ، لیپ ٹاپ کے کوور پہ، چمڑے پہ، شیشے پہ، لوہے یا سٹیل پہ، سیرمک، لکڑی، پلاسٹک وغیرہ پہ اور منہ مانگی قیمت وصول کر سکتے ہیں۔

نوٹ : اگر آپ نے پچھلے والا گھریلو کاروبار سے متعلق بزنس آئیڈیا نہیں پڑھا تو اس لنک  کو چیک کریں: گھریلو کاروبار کمائیں کم  سے کم 2 لاکھ چالیس ہزار کا منافع اور وہ بھی کم سے کم 5 لاکھ کے انویسٹمنٹ سے۔

اس کاروبار میں آپ فی ایک روپیہ سیلز کے(کم سے کم) 200 فیصد سے لیکر(زیادہ سے زیادہ) 500 فیصد تک کا منافع فی ایک روپیہ سیلز کے کما سکتے ہیں، مطلب اگر آپ اس بزنس میں ایک روپے کی سیلز کرینگے تو آپ کا منافع کم سے کم 2 روپے ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 5 روپے ۔

منافع اس سے بھی کافی زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک مربع میٹر کے پرنٹنگ پہ کُل خرچہ صرف ایک  ڈالر یا 155 روپے (مارچ 2020 کے ڈالر ریٹ کے مطابق) آتا ہے،  مطلب اگر آپ دو موبائل کوورز پہ کلر پرنٹنگ کر لیں اور فی پرنٹ 100 روپے چارج کریں تو ایک مربع میٹر کا خرچہ آپکو صرف ان دو موبائل کے کوورز پہ پرنٹنگ کرکے نکل آئے گا اور باقی جتنے بھی پرنٹ آپ اُس ایک  مربع میٹر میں کرینگے وہ آپ کا منافع ہوگا۔

آگے آپ خود سوچیں کہ آپ کتنا منافع کماسکتے ہیں۔۔۔۔

اس آرٹیکل میں آپ لوگوں کو اس کاروبار سے متعلق ساری اہم تفصیلات دونگا  جس میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنا تاکہ شروع کے دن سے ہی آپ کو گاہک ملنا شروع ہوجائے،  مشین کے بار ے میں تفصیلات، کونسی مشین استعمال ہوتی ہے، کتنی قیمت ہوگی، کہاں سے ملے گی اور کونسی مشین بہتر ہوگی وغیرہ وغیرہ ساری ڈیٹیلز دونگا لہازا اس آرٹیکل کو پورے غور اور توجہ کے ساتھ آخر تک پڑھیں۔


اس کاروبار کو کامیابی کے ساتھ کیسے شروع کیا جائے۔۔۔

چلئے بات کرتے ہیں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے بارے میں، اس کاروبار میں سب سے اہم چیزآپ کی مشہوری ہے، جتنی آپ کی شاف/بزنس کی مشہوری ہوگی اُتنا ہی زیادہ گاہک آپ کے پاس آئے گا اور اُتنا ہی زیادہ آپ کماپائنگے، مشہوری کے لیے آپ اپنی کاروبار کی جگہ پہ اچھے کوالٹی کے فلیکس لگا سکتے ہیں جس میں آپ نے ساری چیزوں کا بتایا ہوتا جس پہ آپ پرنٹنگ کرسکتے ہیں۔

ساتھ ایک دو جگہ پہ بل بورڈ ایڈورٹائیزنگ کرسکتے ہیں، بروشر بنوا کے تقسیم کرسکتے ہیں اور وال چاکنگ بھی کرواسکتے ہیں، غرض جتنی زیادہ آپ اپنی کاروبار کی مشہوری کرینگے اُتنا ہی زیادہ آپ کما پائینگے۔

مشین کو چلانا نہایت آسان ہے، ساتھ میں کمپنی کی طرف سے مشین کو چلانے کا پورا طریقہ کتابچے میں ہوتا ہے اور ویڈیو بھی فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ آپ کمپنی سے بذریعہ فون، وڈیو کال، آن لائن بھی مدد لے سکتے ہیں۔

اگر آپ اس بزنس آئیڈیا کے علاوہ کچھ اور بزنس آئیڈیاز چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ چیک کریں: پچاس بزنس آئیڈیاز اُردو میں

مشین کے بارے میں تفصیلات

اس مشین کا وزن 75 کلو ہے، یہ 30 x 50 سنٹی میٹر تک کے سائز پہ پرنٹنگ کرسکتا ہے، کلر اس میں CMYK WW استعمال ہوتے ہیں۔
ہموار سطحوں کے علاوہ یہ پلاسٹک کے بوتل، سپرے /عطر کے بوتل، بال پوائنٹ، پن، فٹ بال، وغیرہ پہ بھی پرنٹنگ کرسکتا ہے، آپ اس سے گفٹ بکس پہ بھی پرنٹنگ کرواسکتے ہیں۔

اس مشین میں ڈیجٹل سکرین لگا ہوتا ہے جس آپ اپنے مشین کے مومنٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں، جاپان کے بنا ریل وے اس میں لگا ہے جو کہ زیادہ پائدار ہے،  جبکہ اچھے کوالٹی کا امریکی موٹر بھی نصب ہے اور چپ بورڈ، جو مین بورڈ ہے وہ بھی جاپانی ٹیکنالوجی کا تیار کردہ ہے جس سے مشین لمبے عرصے تک بغیر کسی خرابی، ریپئرکے اپنا کام کرتی ہے۔

اس  کے علاوہ اس میں آٹومیٹک شیکنگ کا فیچر بھی موجود ہے جس کی وجہ سے ہیڈ میں سیاہی خشک نہیں ہوتی، ساتھ ہی ساتھ میں اس میں المونیم کی کیپ لگی ہوئی ہے جبکہ سستے والے مشینوں میں پلاسٹک کی ہوتی جو کہ سیاہی کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے، جبکہ پوری مشین کی باڈی بھی المونیم کی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مشین پوری طرح محفوظ ہے۔

دوسرے پرنٹرز کی بہ نسبت اس میں سکریو آف /ڈاؤن کا فیچر ہے جس کی وجہ سے پرنٹنگ میں ایکوریسی اور ریزولوشن بہتریں آتا ہے۔

نوٹ: یکم مارچ 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت 8570 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

اس  طرح کا پرنٹر پاکستان میں لوکل میڈ آپکو 5 سے 7 لاکھ روپے (59 گرام تا 82 گرام سونا)میں مل جائے گا کراچی، لاہور سے جبکہ یہ والا پرنٹر آپکو چین سے امپورٹ کرکے  کم سے کم 10 لاکھ (117 گرام سونا)میں اور زیادہ سے زیادہ 12 لاکھ(140 گرام سونا) میں مل جائے گا۔

آپ کو 3 سے 4 لاکھ  (35 گرام تا 47 گرام)میں بھی لوکل میں مل سکتا ہے لیکن اُس کے فیچرز، کوالٹی، آوٹ پٹ وغیرہ میں کافی فرق ہوگا۔

اگر آپ یہ پرنٹر چین سے امپورٹ کرنے میں سنجیدہ ہیں تو یہاں کمنٹس میں اپنا نمبر شئر کریں یا پھر میرے ای میل پہ مجھ سے رابطہ کریں۔

غیرسنجیدہ، چسکے لینے والے افراد میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں، شکریہ۔

اس آرٹیکل کو ویڈیو کی شکل میں بھی بنایا گیا ہے اور اُسی ویڈیو میں مشین کی ویڈیو بھی موجود ہے جس سے آپ اس مشین کے کام کو دیکھ سکتے ہیں، وہ ویڈیو یہاں نیچے دی گئی ہے۔

مزید بزنس آئیڈیاز، کاروباری مشوروں کے لیے یہ لنک چیک کریں: کاروبار اُردو میں۔

اور مستقبل کے مزید ایسے اہم، مفید آرٹیکلز کو بذریع ای میل بلکل فری حاصل کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کو سبسکرائب کریں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search