Best Business Ideas With Zero Investment [Infinite Ideas, Yes!!! Infinite!!!]

If you are looking for business ideas that you can start with zero investment and not just that but best business ideas with zero investment then you have come to the right page 😉

Today I am going to share with you guys exactly that, although there is a catch, you will have to read it in Urdu because I am being requested by my Pakistani readers that they want my suggestions, help in a language they understand.

So yeah, I am putting this one up in Urdu; hope all the would be Entrepreneurs will understand that I am doing it for the greater good of the Entrepreneurial community in Pakistan.

business ideas pakistan low investment zero investment کاروبار کامیاب کاروبار کاروبار کا طریقہ کاروبار کے گر کاروباری مشورے بزنس آئیڈیا پاکستان

So yeah, zero investment, hmm.. is that even possible ?! let's see!

Short answer : Yes you can start a successful business with zero investment like there happened to be loads of stories around you about those successful entrepreneurs who started with almost zero investment, so there is that!

For long answer and how you as an entrepreneur can start a business with 0 investment read the post in Urdu. 😊

Plus this article will also show you the way as to how to start with zero experience, zero relationships in the industry, no business idea; in a nutshell you are basically nil in every aspect of business, so do read it and see how one can successfully launch one's entrepreneurial career.

Business Ideas with Zero Investment, Experience, Relationships, No Idea!

جی دوستوں آج  میں ایک آرٹیکل سیریز شروع کررہا ہوں جو کہ پاکستان کے سب کاروباری حضرات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی، یہ سیریز  ٍ11 اقسات پہ مشتمل ہوگی۔

یہ سیریز ڈاکٹر عمر جاوید  جو کے  انسٹی ٹیوٹ  آف بزنس  مینجمٹ (کراچی)   کے ایسٹنٹ پروفیسر اینڈ کوآرڈینٹر ہیں اُن کی  کتاب  "بزنس سٹارٹ آف مینول" سے ترجمعہ کی گئی ہے۔

اس سیریز کا مقصد ہر قسم کے کاروباری بندے کی مدد کرنا ہے، مثال کے طور اگر آپ ایسے بندوں میں شمار ہوتے  ہیں جو کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن نہ اُن پاس آئیڈیاہوتا ہے، نہ  سرمایہ، نہ ہی  ایکسپرینس/تجربہ، نہ بڑے اور کامیاب کاروبار والوں سے  اعتماد، بھروسے کے بنیاد پہ تعلق اور نہ ہی کوئی ہنر ، سکل وغیرہ تو ایسا بندہ کیسے ایک کامیاب کاروباری سفر شروع کرسکتا ہے اور ایک کامیاب کاروباری بن سکتا ہے۔

اسے بھی پڑھئیے: پچاس کاروباری مشورے/بزنس آئیڈیاز

اگر آپکی حالت ایسی ہے  جیسے اوپر بیان کی گئی ہے تو  آج کی اس آرٹیکل میں ہم آپکو راستہ دکھائیں گے کہ ان سب  حالات کے باوجود جو کہ بظاہر کسی کاروبار کو شروع کرنے سے کسی بھی بندے کو روکتی ہیں آپ کیسے ایک کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اس حالت کو اپنے کتاب میں "بلنک سٹیٹ" کا نام دیتے ہیں یعنی ایسی حالت جس میں ایک ممکنہ کاروباری کے پاس کوئی بھی چیز جو کسی کاروبار کو  شروع  کرنے کے لیے ضروری ہے موجود نہیں ہے۔

اس حالت کو ڈاکٹر جاوید اپنی کتاب میں یوں  بیان کرتے ہیں۔

نمبر1۔ نہ آپ کے پاس کوئی کاروباری آئیڈیا ہے۔

نمبر 2۔  نہ آپکے پاس  یا آپکے ممکنہ بزنس پارٹنر کے پاس معاشی لہاز سے فائدہ مند ہنر/سکل ہے۔

نمبر 3۔ نہ آپکے پاس  صنعتی تجربہ ہے جس کو آپ  بہ طور کاروبار   اپنائے۔

نمبر 4۔ نہ ہی آپکا کسی بھی صنعت، کاروبار والوں سے مالی لہاز سے  اعتماد کا، بھروسے کا تعلق ہے تاکہ وہ آپکے بزنس  کیرئیر شروع کرنے میں آپکی مدد کریں۔

نمبر 5۔ نہ  ہی آپکے پاس سرمایہ ہے۔

اگر دیکھا جائے تو یہ حالت پاکستان میں زیادہ تر کاروبار کرنے والوں کی ( جو کاروبار کی خواہش رکھتے ہیں) ہے۔

ایسے حالات میں آپکی اپنے کاروباری سفر کو  شروع کرنے  کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے۔

حکمت عملی:

اگر آپکے پاس کچھ بھی نہیں تو ایسے حالت میں آپ اپنے کاروباری سفر کو بروکر بن کے شروع کرسکتے ہیں جہاں پہ آپ ممکنہ گاہک کو ممکنہ سیلر/سپلائیر سے  جوڑیں اور اپنی فیس/منافع وغیرہ لیں۔

شروع میں پہلے کچھ مہینے ایک وقت میں صرف ایک وقت میں ایک ہی کسٹمر کو ڈیل کریں تاکہ آپکو اُس پراڈکٹ /سروس کا پورا آئیڈیا ہوجائے اور مارکیٹ کا ، ممکنہ گاہک کا بھی اندازہ ہوجائے کہ  بنیادی طور پہ زیادہ تر گاہک آپکے  پراڈکٹ کو خریدتے کیوں ہیں اور ڈیل کرنے سے انکار کیوں کرتے ہیں۔

اسے بھی پڑھئیے: 15 ہزار کے سرمائے سے کماؤ 15 سو کا منافع ہر روز

اس طرح نہ صرف آپ مارکیٹ  کو بھی جان لینگے بلکہ سپلائیر /سیلر  سے آپکا ایک  اعتماد والا تعلق بھی بن جائے گا اور اس وجہ سے  وہ آپکو مستقبل میں قرض دینے پہ  بہ خوشی راضی ہوگا جبکہ ایک وقت میں ایک کسٹمر کو ڈیل کرنے سے آپ کسٹمر کو بھی پورا وقت، توجہ دے پائینگے  جس کی وجہ سے کسٹمر بھی آپ سے  سائیکالوجی کے اُوصول کے تحت ایسا ہی  برتاؤ کرے گا اور آپکا  اور گاہک کا بھروسے والا، اعتماد والا تعلق بن جائے گا جس کی بدولت آپ نہ صرف اُس پہ سیلز زیادہ کرپائیں گے۔

 بلکہ اُس سے  اگر آپ ایڈوانس پیمنٹ بھی مانگے گے تو وہ آپکو بہ خوشی  دے گا، جبکہ مستقبل میں اگر دوبارہ اس گاہک کو آپ کے پراڈکٹ/سروس کی ضروت ہوئی تو آپ سے تعلق کی وجہ سے  آپ ہی سے رابطہ کرے گا اور اسی تعلق کی وجہ سے وہ اپنی دوستوں، عزیزوں وغیرہ میں بھی آپکی ریفرنس دے گا جب بھی کوئی آپکے پراڈکٹ/سروس کے متعلق بات کرے گا یا ایسی سیچویشن کے بارے میں بات کرے گا جہا ں پہ آپکا پراڈکٹ /سروس استعمال ہوتا ہے۔

اس طرح  آپکو صرف اس ایک گاہک سے مستقبل میں  بہت سارے گاہک مل سکے گے، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایک مطمئن اور خوش کسٹمر آپکے کے بارے میں کافی لوگوں کو بتاتا ہے اور ایک غیر مطمئن، ناراض کسٹمر  آپکے بارے میں  کم سے کم  دس تا بیس لوگوں کو بتا تا ہے(1)(2)۔

جیسے جیسے آپ کے مطمئن، خوش کسٹمرز کی تعداد میں دھیرے دھیرے اضافہ ہوتا جائے گا ویسے ویسے آپ کا بزنس  /کاروبار ترقی کے منازل طے کرتا جائے گا۔

کسٹمر سے ڈیلنگ کے وقت آپ ذہن میں یہ بات رکھیں کہ آپ نے کسٹمر کی مدد کرنی ہے، اُس کے مسئلے کا حل نکالنا ہے بجائے اس کے کہ اُس پہ اپنی پراڈکٹ /سروس بیچنی ہے جب آپ اس سوچ سے اپنے کسٹمر سے ڈیل کرینگے تو  اگرچہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بغض ڈیلنگ میں آپکو مالی فائدہ نہ پہنچے لیکن  اس سے کسٹمر کے ساتھ آپکا ایک اعتبار والا تعلق بن جائے گا اور اُس کی نظر میں آپکی  ساکھ میں اضافہ ہوگا ، وہ آپکو معتبر، بھروسے والا سمجھے گا۔

اور اس وجہ سے وہ آپکے بارے میں دوستوں، عزیزوں وغیرہ کو بتائے گا جس کا مطلب آپ کے کاروبار میں، سیلز میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

اس  حکمت عملی کا فائدہ:

آپ بغیر کسی تجربے، ایکسپیرنس کے،  سیلر کو خریدار سے جوڑتے ہیں اور اسی دوران آپ پراڈکٹ/سروس ، کسٹمر، سیلرکے بارے میں سیکھتے ہیں اور یہ عملی علم آپکو وہ سب کچھ مہیا کرتا ہے جس سے کہ آپ مستقبل قریب میں ایک کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں کیونکہ جب آپ مارکیٹ میں اُترتے ہیں تو آپ وہ بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں جو کہ  مارکیٹ میں کام کرنے سے پہلے آپکے ذہن میں بھی نہیں گزرا ہوتا اور پھر اسی عملی علم، تجربے کی بنیاد پہ آپکو کاروبار کے اچھے ، منافع بخش مواقع نظر آتے ہیں جن میں انویسٹ کرکے آپ ایک کامیاب کاروباری سفر شروع کرسکتے ہیں۔

اسے بھی پڑھئیے:صرف 20 ہزار کے انویسٹمنٹ سے کماؤ 15 ہزار ہر روز(کامیاب کاروبار)

میرے خیال میں کسی بھی کاروباری کے لیے مارکیٹ میں اُترنا اور وہاں عملی طریقے سے وقت لگانا نہایت اہم ہے کیونکہ اس طرح سے آپکو بہترین کاروباری آئیڈیاز ملتے ہیں جن میں آپ آسانی کے ساتھ اپنے آپ کو جما سکتے ہیں اور اچھا خاصہ منافع کما سکتے ہیں۔

آخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ جتنی بھی بچت، سیونگ آپ اس فیز، مرحلے پہ کرسکتے ہیں کر لیں تاکہ مستقبل میں آپ کے پاس انویسٹمنٹ کے لیے سرمایہ ہواور آپ ایک کامیاب، منافع بخش کاروبار شروع کرسکیں۔

اس  حکمت عملی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ گاہک کے لیے ہمدردی رکھیں،  آپ اپنی سیلز کے سکل/مہارت کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں اور گاہک سے ڈیلنگ کے وقت صبر، تحمل  اور ٹھنڈے دماغ سے کام لیں۔

تو جناب یہ ہوگیا آج کا آرٹیکل مزید کاروباری مشوروں کے لیے یہ لنک چیک کریں: کاروباری مشورے اور کاروبار کے قیمتی گُر۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔

 

References:

1. Anderson, E.W. (1998), “Customer satisfaction and word of mouth”, Journal of Service Research,

Vol. 1 No. 1, pp. 5-17.

2. Brown, S.W. (1997), “Service recovery through IT”, Marketing Management Journal, Vol. 6 No. 3, pp. 25-7.



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search