سوال/جواب:اپنا کاروبار کیسے شروع کریں۔۔؟!۔۔۔

اپنا کاروبار کیسے شروع کریں ،یہ سوال ہر وہ شخص پوچھتا ہے جس کو کسی بھی کاروبار کرنے کا تجربہ نہ ہو،  ظاہر ہے کہ جس نے کوئی کاروبار کیا ہو اُس کو تو تھوڑا بہت پتہ ہوگا۔

لیکن یہ سوال  اصل میں نہ مکمل ہے، بلکہ اگر میں یہ کہ دوں کہ بلکل غلط ہے تو مبالغہ نہ ہوگا کیونکہ کوئی کاروبار شروع کرنے میں اور کامیاب کاروبار شروع کرنے میں بہت فرق ہے، اس آرٹیکل میں، میں نہ صرف آپ لوگوں کے ساتھ کسی کاروبار کو شروع کرنے کا پورا طریقہ کار شئر کرونگا بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں اُس کاروبار کو کامیابی کی طرف لے کے جانے کا پورا طریقہ بھی بتاؤنگا۔

کاروباری آئیڈیاز بزنس مشورے کامیاب کاروبار کاروبار کا طریقہ karobar ka tarika kamyab karobar business ideas pakistan

تو پورے غور اور توجہ کے ساتھ اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں۔

سب سے پہلی بات تو یہ کہ آپ کاروبار کیوں کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی میں کیوں کا جواب بہت  اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ اس لیے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کی کوئی نوکری نہیں ہے تو پھر یہ وجہ کافی نہیں کیونکہ جب آپ بزنس شروع کرینگے اور جب وہ آہستہ آہستہ گرو مطلب کامیابی کی طرف گامزن ہوگا تو اُس دوران بجائے اپنے کاروبار کے  اُس چھوٹی  ترقی جو کہ وہ دن بہ دن یا مہینہ بہ مہینہ کررہا ہوگا، توجہ دینے کے، یہ بہت ممکن ہے کہ  آپ اکتا جائیں اور آپ کی توجہ پھر سے کسی جاب کے ڈھونڈنے میں لگ جائے اور یوں آپ کا کاروبار ناکام ہوجائے۔

یاد رکھیں اگرچہ یہ بات درست ہے کہ نوکری خاندان  پالتی ہے اور کاروبار نسلیں پالتا ہے  لیکن ایسا کسی بھی کاروبار میں نہیں ہوتا کہ وہ پھیلے مہینے، پہلے سال یا پھر  پہلے تین  چار سال میں آپکی نسلوں کو سنبھالے۔

جو میجارٹی  کاروبار یعنی کاروباروں کی اکثریت ہے وہ کا فی عرصہ لیتی ہیں کامیاب ہونے میں، کم سے کم 4 تا 5 سال اُس کے بعد آپ کو اُس بزنس سے ہر روز خوشی، فائدہ ملتا ہے لہازا اگر آپ کے ذہن میں یہ ہو کہ میں جاب لیس ہوں، کوئی نوکری نہیں ہے لہازا بزنس کرلیتا ہوں تو  یہ ذہنیت آپکو کامیاب نہیں ہونے دینگی۔

آپ نے جب کاروبار  کرنا ہے تو پھر اور ساری کشتیوں کو جلا دینا ہے تبھی آپ کی ساری توجہ صرف اس ایک کشتی یعنی اپنے کاروبار کے بچانے، کامیاب کرنے پہ ہوگی اور آپ کامیاب ہونگے۔

اسی طرح اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس پیسہ ہے لہازا آپ کاروبار شروع کرلیں تو  بہتر ہوگا کہ آپ ایسا نہ کریں بجائے اس کے کہ آپ خود کوئی بزنس شروع کرلیں آپ اُس پیسے کو کسی ایسے کاروباری کے ساتھ لگائیں جو پہلے سے ہی کوئی کامیاب کاروبار چلا رہا ہو۔

کیونکہ صرف پیسے ہونے سے بندہ کامیاب کاروباری نہیں بن سکتا۔

اسی طرح اگر آپ نوکرپیشہ ہیں اور آپ کے آفس میں ماحول  یا باس آپ  کے مزاج کے مطابق نہیں  اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا حل کاروبار ہے تو جناب  آپ غلطی پر ہیں اس کا حل کاروبار ہر گز نہیں بلکہ اس کا  حل اُس کمپنی کو چھوڑ کر کسی اور اچھی، آپ کے مزاج والی کمپنی میں ملازمت ڈھونڈنا ہے۔

غرض ان ساری باتوں کا نچوڑ یہ ہے کہ آپ  ایک کامیاب کاروبار تبھی شروع کرسکتے ہیں اگر آپ  میں  کاروبار  کرنے کا جزبہ/شوق بہ انتہا درجہ موجود ہو کہ بھئی میں نے اور کچھ نہیں کرنا بس اگر کرنا ہے تو اپنا کاروبار ہی کرنا ہے، خوب محنت کرنی ہے، ہروہ چیز سیکھنی ہے جو میرے کاروبار کے کامیابی کے لیے اہم ہے، دن رات ایک کرنے ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، جب آپکا ذہن ایسا ہوگا تو پھر آپ ایک کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔

چلئے اب اُس سوال کے جواب کی جانب چلتے ہیں جو اس پوسٹ کا مقصد ہے۔

اپنے لیے ایک کامیاب کاروبار کیسے شروع کیا جائے۔۔۔؟۔۔

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ پہلا آپکے پاس کم سے کم  تجربہ ہو، کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اُس کاروبار میں 4 سے 6 مہینے گزار لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوجائے، تجربہ ہوجائے کہ اُس کاروبار کو کرنا کیسے ہے، مثال کے طور پہ اگر آپ فاسٹ فوڈ کا بزنس شروع کرنا چاہتے ہوں تو پہلے 4 سے 6 مہینے کسی فاسٹ فوڈ کے بزنس والے کے ساتھ گزار لیں جو اُس کاروبار کو کامیابی سے چلا رہا ہو۔

دوسرا کسی بھی کاروبار کی کامیابای تبھی ممکن ہے کہ جب آپ اپنے بزنس سے متعلق جو گاہک ہیں اُن تک اپنے کاروبار کے متعلق معلومات پہنچائے، مطلب کہ آپ کے مطلوبہ گاہک کو پتہ ہو کہ آپ بھی یہ بزنس کرتے ہیں اس کے لیے آپ نے مارکیٹنگ کرنی ہوگی جیسے وال چاکنگ، فلیکس، بل بورڈ ایڈ، پمپلٹ،  ریڈیو، کیبل، ٹی وی،  اخبار جو بھی آپ کرسکتے ہیں وہ کریں اور مسلسل کریں تاکہ آپ کے مطلوبہ گاہک کے ذہن میں آپ کے بزنس سے متعلق معلومات بیٹھ جائیں۔

تیسرا محنت ، جی جناب بغیر محنت کہ کچھ نہیں ملتا، انگریزی کا مقولہ ہے کہ دنیا میں کوئی بھی  کھانا /لنچ مفت میں نہیں ملتا۔ مطلب کامیابی کے لیے محنت شرط ہے۔

چوتھا سرمایہ اگرچہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی میں سرمایہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ  اتنا بھی ضروری نہیں جتنا کہ ایک غیر کاروباری سمجھتا ہے، آپ بغیر سرمائے کے بھی کاروبار شروع  کرسکتے ہیں، اس کی تفصیل کے لیے یہ آرٹیکل پڑھیں: کیا بغیر سرمائے کے کاروبار ممکن ہے۔

پانچواں اگر آپ مسلمان ہیں تو توکل ، اللہ سے اُمید ، شُکر آپ کے کاروبار کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے اور ساتھ میں لین دین میں ایمانداری اور حسد سے بچنا بھی آپ کے کاروبار کو کامیاب بناتا ہے، لہازا   اپنے کاروبار میں ان چیزوں کا بھرپور خیال رکھیں۔

باقی میں نے کچھ آرٹیکلز لکھیں ہیں جن میں پرچون، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن، فرنچائیز  تک کے ہر کاروبار کا پورا طریقہ  موجود ہے لہازا آپ اُن کو پڑھیں اور وہ پڑھنے کے بعد آپ کوئی سا بھی بزنس نہایت آسانی کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں۔

یہ نیچے دیئے گئے لنکس اُن آرٹیکلز سے متعلق ہیں۔

کاروبار کا طریقہ: صرف سات مرحلوں میں۔

کاروبار کا  طریقہ : پرچون، ہول سیل، ڈسٹری بیوشن۔

کاروبار کا  طریقہ : فرنچائیز بزنس ماڈل

اور سیمی یا چھوٹے لیول پہ مینوفیکچرنگ  یعنی فیکڑی /کارخانے  کی طرح کے بزنس  کے طریقے کے لیے مندرجہ ذیل پوسٹ پڑھیں۔

ایک انوکھا بزنس/کاروباریآئیڈیا: گھر سے ہی چھوٹاکارخانہ لگائیںاور کمائیں۔


تو جناب یہ ہوگیا آج کا آرٹیکل اگر آپ مزید ایسے آرٹیکلز مستقبل میں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس  ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں، جہاں پہ آپکو  آپکے ای میل کے انبکس میں ایک لنک موصول ہوگا اُس پہ کلک کرنے سے آپ کی سبسکرپشن ممکل ہوجائیگی۔

اور اگر آپ ہمارا یوٹیوب چینل جس پہ کافی ساری نت نئی بزنس آئیڈیاز موجود ہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک Karobar Tips چیک کریں اور اگر اس ویب سائیٹ پہ مزید بزنس آئیڈیاز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ لنک چیک کریں :بزنس آئیڈیا ز /کاروباری آئیڈیاز پاکستان کے لیے۔

شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search