پاکستان میں کم سرمایہ کاری کے 5 بلکل نئے اور نہایت آسان کاروبار!

low investment business pakistan urdu
تو جناب کافی عرصے بعد ایک اور نہایت ہی اہم اور آسان آرٹیکل کے ساتھ آپ کی خذمت میں حاضر ہوا ہوں۔ جیساکہ اس آرٹیکل کا موضوع "پاکستان میں کم سرمایہ کاری کا نیا  کاروبار"ہے لہازا   اس میں پچھلے والے آرٹیکل سے ہٹ کر میری کوشش اس بات پے ہوگی کہ آپ لوگوں کو ایسے Ideas Business دوں جو کہ آپ کم سرمایہ کاری سے شُروع کر سکے ۔

اگر آپ  کاروباروں سے متعلق مزید مواد اُردو زُبان میں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس  لنک پے کلک کریں "کاروبار اُردو  زبان میں" اور اگر آپ نئے کاروبار کے مشورے یا  ideas چاہتے ہیں تو آپ ضرور اس آرٹیکل کو پڑھیئے "50 چھوٹے کاروباری مشورے / ideas اُردو زبان میں" اس آرٹیکل میں، میں نے کافی 
ڈیٹیل کے ساتھ تمام بزنس آیڈیاز کو  بیان کیا ہے جس سے آپ نہایت آسانی کے ساتھ کوئی بھی کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

نوٹ: یکم اکتوبر 2018 کو ایک گرام سونے کی قیمت 5080 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

 تو جناب اب چلتے ہیں اس آرٹیکل کے بنیادی موضوع کی طرف!

5 بلکل نئے  اور کم سرمائے والے کاروبار 

بزنس آیڈیاء : نئے کاروبار، نئے مصنوعات: 

پاکستان  کی مارکیٹ  کا فی سخت ہے ، آپکو  کافی محنت کرنی پڑتی ہے اپنے نئے کاروبار کو کامیاب بنانے میں، تو کیا خیال ہے کہ نئے کاروبار کی جگہ نئے مصنوعات کا بزنس شُروع کیا جائے ؟، شاید آپ کو میری بات سمجھ نہیں آئی۔۔۔!

چلئے میں آپ آپکو وضاحت کے ساتھ سمجھاتا ہوں،  پاکستان میں ہر روز ہزاروں لوگ  مختلف قسم کے مصنوعات، سرویسزز  کا  کاروبار شروع کرتے ہیں  اور ان سب لوگوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے ان مصنوعات، سرویسیز کی سیل کر سکے مارکیٹ  میں۔

تو کیا خیال ہے آپ کا ؟۱

اگر آپ اُن کے پراڈکٹس وغیرہ  کی سیلز کریں تو آپ نہ صرف بہت کم سرمایہ کاری سے اچھی خاصٖی کمائی کرسکیں گے ، بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں آپ کو بغیر کسی بڑے  بزنس  سیٹ اپ کے کافی سارے مختلف پراڈکٹس مل جا ئینگے ۔

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ کم سرمایہ کاری یا انویسٹمنٹ  اس میں کیسے ہوگی ظاہر ہے کہ زیادہ پراڈکٹس لینے کے لئے تو زیادہ سرمایہ کاری  کی ضرورت ہوگی ، تو بھئی بات یہ ہے کہ پاکستان میں نئے  چھوٹے کاروبار والوں کی بڑی تعداد سیلز بڑھانے کے چکر میں تقریبا ہر قسم کے ڈیلنگ کے لیے تیار ہو جاتی ہے بس یہ آپ پے ڈیفنڈ کرتا ہے کہ آپ کتنی کم سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ اُن کے ساتھ لین دین کر سکتے ہیں۔

اب آپ نے صرف اتنا کرنا ہے کہ اُن پراڈکٹس کے سمپل مارکیٹ لے جا کر دکھانے ہیں اور ممکنہ خریداروں سے ڈیلنگ کرنی ہے اور مال سپلائی کرنا ہے اور بس!

اس کاروبار میں کامیابی کے لئے آپ کے پاس کم سے کم پانچ  پراڈکٹس (اور زیادہ جتنے بھی پراڈکٹس ہوں) ہونے چاہیے ۔ جتنے زیادہ پراڈ کٹس ہنوگے اُتنے زیادہ سیلز کے مواقع ہونگے ، مطلب آپ زیادہ  سے زیادہ  کما سکے گے ۔

آپ ایسے نئے کاروبار والے ہر جگہ پے پائیں گے پھر بھی اگر آپ کو کوئی نہ ملے تو کسی بھی  Estate Industrial   کا ویزٹ کریں یا مارکیٹ میں کسی بھی ہول سیلر یا ڈسٹری بیوٹر سے مل لیں وہاں سے آپ کو کافی ساری معلومات مل جائینگی۔
  

بزنس آیڈیاء: بڑی  مانگ اور مالیت والے مصنوعات کا کاروبار:

پاکستان میں بڑی کمپنیاں، بڑے برینڈز  اپنے فرنچائیزرز، ڈسٹریبیوٹرز،  سیلز ایجنسیز وغیرہ کے لیے بغض اوقات ایسے سیلز ٹارگٹس متعین کرتی ہیں جن کو حاصل کرنا تقریباََ ناممکن ہوتا ہے اور پھر یہ فرنچائیزرز، ڈسٹریبیوٹرز وغیرہ اُن مصنوعات کو یا تو بلکل سر کے قیمت پر مارکیٹ میں بیچتے ہیں یا پھر کُچھ نقصان پے ۔

اب آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ ان ڈیلرز کے ساتھ اِن مصنوعات کے بارے میں ڈیل کرنی ہے ، اس کے لیے آپ کو تھوڑے سے پیسے (ایک سے دو لاکھ کم سے کم جو کہ سونے میں 20 تا 40  گرام سونا) چاہیے ہونگے،  بعد میں آپ نہایت ہی آسانی کے ساتھ ان مصنوعات کو مارکیٹ میں اچھے مُنافع کے ساتھ بیچ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں جتنے زیادہ پیسے آپ اس کاروبار میں لگائیں گے اُتنا ہی آپ زیادہ کما پائیں گے ۔

بزنس آیڈیاء: بلکل نئی اور مشہور مصنوعات کا  کاروبار:

ہوسکتا ہے کہ اوپر کے عنوان نے آپ کو کنفیوز کر دیا ہو کہ بھلا بلکل نئی مصنوعات مشہور کیسے ہو سکتی ہیں، یہ بات تو سمجھ سے بالاتر ہے !!!

تو چلیئے میں آپ کو سمجھا دیتا ہوں!

مشہور مصنوعات راتوں رات کسی خاص علاقے یا مُلک میں مشہور نہیں ہو جاتی بلکہ یہ کافی عرصہ لیتی ہیں کم سے کم چھ سے بارہ مہینے مطلب ایک سال سو اگر آپ مثال کے طور پر کراچی میں رہتے ہیں اور وہاں پے ایک پراڈکٹ مشہور ہے ، اُس کی سیلز بہترین ہے تو وہی پراڈکٹ اگر مثال کے طور پہ آپ پشاور میں لانچ کرینگے تو وہی پے بھی وہ اُسی طرح مشہور ہو جائے گی اگرچہ وہ پراڈکٹ پشاور ریجن کے لیے بلکل نئی ہوگی۔

اُمید ہے کہ اوپر کے وضاحت سے آپ کی کنفیوزن ختم ہو چُکی ہوگی۔

اسی طرح لوگ لوکل لیول سے ایسا بزنس/کاروبار شروع کر دیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ انڑنیشنل لیول پے اُس کو امپورٹ/ایکسپورٹ کے کاروبار میں بدل دیتے ہیں۔

مثال کے طور پے رانی جوس کو ہی لے لیجئے ، اس کی قیمت ایران میں 13 سے 18 پاکستانی روپے ہے (2018  کے مارکیٹ کے حساب سے)اور یہاں پے اس کے امپورٹ کا  کاروبار کرنے والے اس کو 28 سے 36 پاکستانی روپے میں(2018 کے مارکیٹ کے حساب سے) ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز کو  بیچتے ہیں۔

بزنس آیڈیاء : مصنوعات کی پیکنگ اور سیلز:

کیا خیال ہے کہ ایک پیکنگ کی مشین لی جائے اور اُس پے مختلف مصنوعات کی پیکنگ کی جائے مثال کے طور پے چائے ، نمکو، چپس، مثالے ، ڈرائی فروٹ وغیرہ کی اور پھر اُس کو بازار میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے ؟!

پیکنگ کی مشین آپ کو آسانی کے ساتھ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے (30 تا 40 گرام سونا) میں مل جائے گی اور اگر آپ کے پاس اتنے پیسے نہ ہو تو سیکنڈ ہینڈ مشین اس سے آدھی قیمت میں آسانی کے ساتھ آپ کو مل جائے گی۔

نیچے تصویر پیکنگ مشین کی  ہے ۔



اور اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس مشین سے پیکنگ کس طرح ہوتی ہے ۔



آخر میں، میں آپ کو مشورہ دونگا کہ  اس پیکنگ مشین سے پیکنگ آپ مارکیٹ کے ڈیمانڈ کے مطابق کریں مطلب اگر مارکیٹ میں نمکو کی پانچ روپے والی پیکنگ چلتی ہے تو آپ بھی پانچ روپے والی کریں اور اگر بلفرض اس سے بھی کم پیسوں والی پیکنگ کر سکتے ہیں (تو ضرور کریں)جس میں پانچ روپے والے سے نسبتاََ کم منافع ہوگا لیکن اس سے آپ کی سیلز بہت زیادہ ہوگی جس کا مطلب آپ زیادہ مُنافع کما سکیں گے ۔

بزنس آیڈیاء : OLX/او ایل ایکس اور آپ:

اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک بہتریں قسم کا کیمرہ اور تیز انٹرنیٹ کنکشن چاہیے !

اب اگر آپ تھوڑے غور سے اپنے ار گرد نظر ڈالیں تو آپ دیکھیں گئے کہ ہر کوئی، کوئی نہ کوئی چیز بیچنا چاہتا ہے ، کوئی پرُانا فرنیچر، کوئی فلیٹ سکرین ٹٖی وی، موبائل فون، قالین وغیرہ وغیرہ۔ اب آپ نے بس صرف ان چیزوں کی اچھی اچھی تصویریں لے کے اوایل ایکس پے ڈال دینی ہے اور گاہک آپ سے فون کے ذریعے رابطہ کرے گا۔

جتنی زیادہ چیزوں کی تصاویر آپ ڈالیں گے اُتنی زیادہ آپ کے سیلز کے چانس زیادہ ہونگے ۔

مثال کے طور پے اگر 15 چیزوں کی تصویرے اپلوڈ کرنے پر آپ دو دن میں ایک چیز کی سیل کرتے ہیں، تو 50 چیزوں کے تصویریں اپلوڈ کرنے پر آپ ایک دن میں کم سے کم دو چیزوں کی سیلز کر سکیں گے ۔

اسی بات پہ میں اس آرٹیکل کو ختم کرتا ہوں، اگر آپ مزید ایسے مفید آرٹیکلز مُستقبل میں پڑھنا چاہتے ہیں جو کہ آپ کو بذریعہ ای میل بلکل فری موصول ہونگے تو آپ میرے اس دیب سائیٹ کو سبسکرائیب (Subscribe) کریں۔

اور ہاں اس آرٹیکل کو اپنے دوستوں وغیرہ کے ساتھ فیس بُک، ٹویٹڑ وغیرہ پہ ضرور شئیر کریں۔

آخر میں اگر آپ اس آرٹیکل کے متعلق کُچھ کہنا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹس بکس میں شئیر کریں۔

بہت بہت شُکریہ!

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

No comments:

Post a Comment

Start typing and press Enter to search