25 Cool Business Tips in Urdu

25 بزنس ٹپس اُردو زبان میں:

اگر آپ ان بزنس ٹپس پر سختی سے عمل کریں گے تو آپ انشاءاللہ ضرور اپنے کاروبار میں کامیاب ہونگے، اور اگر آپ کو نئے، آسان بزنس آیڈیاز چاہیے اور وہ بھی اُردو میں تو کلک کریں اس پوسٹ پے 50 بزنس ideas اُردو زُبان میں، اب چلیے چلتے ہیں پوسٹ کے اصل مقصد کی طرفْ!ْ
business tips in urdu karobar mashwary کاروباری مشورے

1: ایکسپرٹس کے ساتھ ٹائیم گزارنا:

اگر آپ پہلی بار بزنس شروع کر رہے ہیں یا آپ بلکل نئے بزنس سیکٹر میں جا رہے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اُس بزنس کے ایکسپرٹ کے ساتھ کم سے کم 3 سے 6 مہینے گزارے تاکہ آپ کو اُس بزنس کے اہم روموز، پہلوؤں کا پتہ ہو، جس سے آپکو بخوبی علم ہو جائے گا کہ آپ نے اِس کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے کون کون سے چیزوں کا، پہلوؤں کا خیال رکھنا ہے اور کونسا کام کس طرح کرنا ہے وغیرہ وغیرہ۔

2: مسئلہ آپ میں ہو سکتا ہے:

نہ تجربہ کار، نئے مینجرز، بزنس اونرز میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنے آپ کو دُرست سمجھتے ہیں، شائید اس لیے کیونکہ وہ نئے نئے مینجر بنے ہوتے ہیں۔ جہاں تک میرا تجربہ کہتا ہے، ۹۰ فیصد جو مسئلے ہوتے ہیں وہ مینجمنٹ کی وجہ سے ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے پہلے اپنے نقطہ نظر  کو پرکھنیے، کہ آپ خود صحیح ہیں کہ غلط۔!

3: اپنی ساری کمائی نہ جھونکیے:

خواہ کاروبار کیسا بھی ہو،مُنافع مُنا سب سے زیادہ یا کم کیوں نہ دے آپ کو، آپ ہر گز اپنی ساری کمائی اُس میں انویسٹ نہ کریں کیونکہ اول تو آپ اُس کاروبار پے درومدار کرنے لگ جائیں گے دویم ہر کاروبار میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے اور جب اپنا سارا پیسا اُس ایک کاروبار میں ڈالیں گے تو مندی کے دنوں میں نہ صرف آپ زیادہ نقصان کریں گے بلکہ اُس کے ساتھ ساتھ آپ کے پاس کچھ ہوگا بھی نہیں کہ اُن دنوں میں کہ آپ اُن سخت حالات کا مقابلہ کریں۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے کچھ پیسے محفوظ رکھیں، کچھ کو سونے چاندی میں انویسٹ کریں اور کچھ کو کسی اور کاروبار میں لگائے تاکہ اگر ایک جگہ مندی، نقُصان ہو تو دوسری جگہ فائیدہ ہو۔

4: سارے کام خُود نہ کریں:

یہ ممکن ہے کہ آپ آفس کے کام مثال کے طور پر مارکیٹنگ، اکاؤنٹس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ وغیرہ خود کر سکتے ہوں مگر اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہ سارے کام خُود کریں بلکہ اعتماد کرنا سیکھے، ذمہ داری مُنتقل کرنا سیکھے تاکہ آپ آسانی سے اور پُر اعتمادی سے اپنے بزنس پر پُورا دھیان دے سکیں۔ اور ویسے بھی سارے کام اگرچہ آپ شروع میں قدرے آسانی سے کر پائیں گے لیکن بالآخر یہ آپ کو تھکا دیں گے ۔

5: اپنے بزنس کے ستاروں کا خاص خیال رکھیں:

بزنس کے ستاروں سے میری مُراد آپ کے بزنس کے وہ لوگ ہیں جو اپنے حصے، ڈیپارٹمینٹ، فیلڈ کا کام نہایت اچھے طریقے سے کرتے ہیں۔ ان ستاروں کی وجہ سے آپ کا بزنس بخوبی چلتا ہے، دن دوگنی، رات چگنی ترقی کرتا ہے۔ پھر بھی زیادہ تر کاروبار کے مالکان ان ستاروں پہ وہ توجہ نہیں دیتے جو درکار ہوتی ہے۔ لہذا آپکو چاہیے کہ ان ستاروں پہ خوصوصی توجہ دیں، ان کی اچھی طرح سے حوصلہ افزائی کریں اور ان کی مالی تلافی پے خوصوصی توجہ دیں اگر آپ ایسا نہیں کرنگے تو آپ کا کاروبار نہ صرف مشکلات کا شکار ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ بہترین بندے کھو دین گے۔

6: آپ کے بزنس میں کام کرنے والے:

آپ کے بزنس میں کام کرنے والے آپ کے نہ تو بچھے ہیں اور نہ ہی ذر خرید غلام یا خادم، اگر آپ اُن کو بلاوجہ تنگ کرینگے، اُن پہ گالیاں نکالینگے، اُن پہ بلاوجہ جُرمانے لگاینگے تو جلد یا بہ دیر آپ بہت زیادہ خسارہ اُٹھاینگے، بہتر ہے کہ آپ اُن سے احسن اور درمینانے لہجے سے کام چلائے۔

7: کامیابی کے لیے محنت شرط ہے:

ہر کام میں کامیابی کے لیے محنت شرط ہے، اگر آپ محنت نہیں کرینگے یا کسی شارٹ کٹ کے تاک میں رہیں گے تو آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، اس لیے جب آپ کسی بزنس میں داخل ہوں تو یہ بات دیہان میں رکھیں کہ محنت آپ نے ضرور کرنی ہے اور وہ محنت بھی کافی کرنی ہوگی۔

8: کسٹمر بادشاہ ہوتا ہے:

ایک کامیاب بزنس مین کا یہ اُصول ہوتا ہے کہ وہ اپنے کسٹمر کو بادشاہ سمجھتا ہے، وہ اُن کی آراء کو اہمیت دیتا ہے، تحقیق کے مطابق ایک نئے کسٹمر، گاہک کو بنانے پہ 6 سے 7 گناہ زیادہ خرچہ آتا ہے بنسبت پُرانے کسٹمر/گاہک کو رکھنے پے۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے نئے پُرانے گاہک کا خاص خیال رکھیں۔ 

9: اقربا پروری، دوستی سے دُور رہیں:

 اقربا پروری کسی بھی کامیاب کاروبار کو نیچے لا سکتی ہے جبکہ کسی بھی نئے کاروبار کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتی اور اپنے دوست یا رشتہ دار کو کاروبار میں لانے سے بھی بہت ہی مشکل سے کامیابی حاصل ہوتی ہے جبکہ زیادہ تر حالات میں نہ صرف کاروبار کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اُس کے ساتھ ساتھ قیمتی رشتوں، ناتوں سے بھی بندہ محروم ہو جاتا ہے۔ اسی لیے بہتر ہے کہ آپ اپنے بزنس کو اِن چیزون سے پاک رکھیں۔

10: صحیح فیصلہ کرنا اور غلط فیصلوں کو درُست کرنا:

غلطی کرنا انسانی فطرت ہے لہذا آپکو چاہیے کہ اپنے غلط فیصلوں پے ڈٹے رہنے کی بجائے اُن کو دُرست کریں اور کوشش کرے کہ بروقت، صحیح فیصلہ کرے کیونکہ آپ کی بزنس کی کامیابی کا دارومدار اِن فیصلوں پر ہوتا ہے 
لہذا فیصلہ کرنا سیکھے اور ساتھ میں مشورہ کرنا نہ بھولیں۔

11: جلدبازی سے کام نہ لیں:

اکثر اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر بزنس سے منسلک خاص کر نئے بزنس مین یا کاروبار والے ہر نئی آیڈیاء، کاروباری موقع پر پیسہ اور وقت لگاتے ہیں جس سے نہ صرف اُن کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ زیادہ تر اوقات میں اُن کا نئے کاروبار میں جانے کا فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ بزنس Opportunity یا کاروباری موقع اُنھیں یا تو اچھا فائیدہ نہیں دیتا یا پھر وہ اصل میں کوئی اچھا کاروباری موقع سرے سے ہوتا ہی نہیں۔

بجائے اس کے کہ آپ ہر اچھے اور بُرے کاروباری موقع میں اپنا ٹائیم لگائیں اس سے بہتر ہے کہ آپ ایک ہی بزنس پر اپنی پوری توجہ دیں اور اگر بلفرض کسی دوسرے کاروبار کو ساتھ میں شروع کرنے کا ارادہ ہو تو پہلے خوب سوچ و بچار کریں تاکہ مستقبل کے کسی نقصان کے زد میں نہ آئیں۔

12: سوچ کا زوایہ درست رکھیں:

ہوسکتا ہے کہ آپ اپنا کاروبار اچھے بڑے انویسٹمنٹ سے شروع کرے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اُس نئے کاروبار کو کسی پُرانے، کامیاب کاروبار کے برابر ٹھرایے اور اُسی حساب سے اپنے خرچے وغیرہ کریں، آپکو چاہیے کہ آپ کا بزنس خواہ کتنی بڑی انویسٹمنٹ سے شروع کیا گیا ہو آپ اپنے خرچے وغیرہ بہت کم رکھیں، اپنے بزنس کے ہر پہلو پے گہری نظر رکھے، اپنی سوچ ایسی رکھیں کہ آپکا بزنس بہت مشکل سے شروع ہوا ہے اور اب آپکو اس کے ہر پہلو پے نظر رکھنی ہوگی کیونکہ آپ کے پاس وسائل بہت محدود ہیں۔

13: کاروباری منصوبہ بندی کریں مگر۔۔۔!:

یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کاروباری منصوبہ بندی کریں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہفتے، مہینے لگائیں بلکہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کریں کیونکہ کامل منصوبہ بندی وجود نہیں رکھتی، منصوبہ بندی چاہے کتنی بھی بہترین ہو اس میں خامیاں، نقص، غلطیاں ضرور ہوتی ہیں جن کو آپ وقت کے سا تھ ساتھ اور تجربے کی بدولت درست کر سکتے ہیں لہذا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کریں اور پھر عملاََ میدان میں آکے سیکھے اور درستگی کی طرف اقدامات لیں۔


14: قانون پے گرفت حاصل کریں۔:

مطلب یہ نہیں کہ آپ قانون کی کوئی سند یا ڈگری حاصل کریں بلکہ آپ کو اپنے بزنس سے متعلق سارے قوانین پے، رولز پے اچھی گرفت ہونی چاہیے، مثلا آپ کو بزنس کے رجسڑیشن، لایسینس، سیلز ٹیکس وغیرہ کا بخوبی علم ہونا چاہیے، اس طرح آپکو قانون کی طرف سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا اور اگر بلفرض ہو بھی جائے تو آپ اُسے آسانی کے ساتھ handle کر پائینگے۔

15: سب تمہاری طرح نہیں ہیں۔۔!:

اگر آپ صاف سُتھرے، کھرے انسان ہیں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ کے ساتھ ڈیل کرنے والا بھی آپ ہی جیسا ہے، ہر اہم بات کو written میں لائیے اور قانون والوں کو اگر باوجود سب قانونی requirments پوری کرنے کے بھی آپ کے بزنس سے problem ہے تو مطلب یہ ہے کہ وہ مُٹھی گرم کروانا چاہتے ہیں آپ سے، لہذا آپ بھی زیادہ efficiency دکھانے کی بجائے اُن کی مٹھی گرم کرکے کام چلائیں۔

16: بے کار لوگوں کو نظر انداز کریں!:

آپ کا واسطہ لازما ایسے لوگوں سے آئے گا جو آپ کے کام پے تنقید برائے تنقید کرینگے، آپ کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کرینگے، ایسے لوگوں سے بلکل کنارہ کشی کر لیں یا پھر کوشش کریں کہ آپ اُن سے بزنس سے متعلق باتیں شئر ہی نہ کریں کے اور اگر ایسا ہو بھی تو اُن کی باتوں کو ignore کریں۔

18: آرڈر جلدی پورا کریں:

مطلب اگر کسٹمر کی طرف سے آپکو کوئی آڈر ملے تو اُسے جلدی پورا کریں کیونکہ پہلا تاثر آخری تاثر ہوتا ہے، تو اپنے پہلے تاثر کو بہترین بنائے تاکہ آپ اپنے کسٹمر کا اعتماد حاصل کر سکیں۔


19: صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے!:

جی بلکل آپ کسی بھی کاروبار میں بغیر صبر کے کھبی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، اسی لیے صبر اور سخت محنت آپ کے بزنس کے لیے نہایت ضروری ہے۔


20: مارکیٹ میں مقابلے سے نہ ڈریں!:

کھبی بھی اپنے کاروباری حریف کی بُرائیاں اپنے کسٹمر سے نہ کریں کیونکہ ایسی باتوں کا اثر ہمیشہ اُلٹا نکلتا ہے اور آپ بھی کسٹمر کی نذر میں گھر جاتے ہیں۔ لہذا ایسی باتوں سے اجتناب کریں۔ اور مقابلے سے نہ ڈریں کیونکہ مارکیٹ میں مقابلے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کی پاس کمائی کرنے کے زیادہ مواقع ہیں تو بس ہوش اور ذہن سے کام لیتے ہوئے مقابلے کو جیتنے کی کوشش کریں۔

21: تعلق بنائیے!:

اپنے کسی بھی گاہک کو چھوٹا مت سمجھے، ہر گاہک سے تعلق بنائیے، اپنے گاہک سے پرسنل یا ذاتی لیول پے connect ہونے کی کوشش کریں، اس طرح آپ کا تعلق مزیز مضبوت ہوگا اور آپ اور بھی زیادہ کما پائینگے۔

22: قرض کریں مگر احتیاط سے!:

کوئی بھی کامیاب کاروبار قرض کے بغیر نہیں چل سکتا لہذا قرض کرنا، مارکیٹ میں پیسے بند کرنا وغیرہ آپ کے کاروبار کے کامیابی کے لیے ضروری ہے بس خیال رہے کہ آپ قرض اتنا کریں جتنا آپ کا بزنس اور آپ برداشت کرسکتے ہوں۔ یاد رکھئیے قرض کا ریکارڈ ضرور رکھیں ایسا ریکارڈ جس سے دونوں پارٹیز مطمئین ہوں۔

23: پیکنگ پے دیہان دیں:!

کسی بھی پراڈکٹ، سروس کی کمایابی میں presentation ، packing وغیرہ بہت اہم رول ادا کرتے ہیں لہذا ان چیزوں پے اچھی محنت کریں۔ 


24: اپنی سوشل زندگی کو الویداع کہیے!:

دوستیاں، رشتہ داریاں، یاریاں یہ سب ایک کامیاب کاروبار کی راہ میں بہت بڑی روکاوٹ ہوتی ہیں، نئے کاروبار میں بلخصوص آپکو ۳ سے ۴ سالوں کے لیے یہ چیزیں اگر بلکل نہیں تو کافی حد تک ختم کرنی ہوگی!

25: ناکامی زندگی کا تلخ حصہ ہے!:

اگر وہ سب کچھ جو آپ کر سکتے تھے کے کرنے کے باوجود بھی کام نہ بن پڑے، کاروبار کامیاب نہ ہو، تو بہتر ہے کہ آپ کاروبار کو ختم کردیں، مجھے پتہ ہے کہ یہ کام کہنے میں آسان اور کرنے میں نہایت مشکل ہے لیکن کسی بھی کام کو باوجود بار بار کی ناکامی کے کرنا پاگل پن کے سواء کچھ نہیں اور ایسا کرنے سے آپ نہ صرف بہت زیادہ نقصان اُٹھاینگے بلکہ آپ کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوگا۔ اس لیے بہتر ہے کہ تھوڑے پچھتاوے کے بدلے میں بعد کے بڑے پچھتاوے سے بچا جائے!

تو یہ ہوئے ۲۵ کاروبار سے متعلق tips اگر آپ کو مزید ٹپس، کاروباری حکمت عملییاں، مشورے چاہیے تو اس ویب سائیٹ کو اپنے email ایڈریس سے subscribe کریں تاکہ سب تازہ آرٹیکلز، پوسٹ آپکو ای میل کے ذریعے موصول ہوں اور اس پوسٹ کے لنک کو اپنے فیس بک، ٹویٹر کے دوستوں سے  ضرور share کریں۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

Start typing and press Enter to search