گھریلو کاروبار: کمائیں کم سے کم 1 لاکھ کا منافع فی مہینہ، وہ بھی صرف 50 ہزار کے انویسٹمنٹ سے!

home business ideas in urdu گھریلو کاروبار

آج کے اس آرٹیکل میں، میں آپ لوگوں کے ساتھ جو گھریلو کاروبار شئر کر رہا ہوں وہ ہے چاک بنانے کا بزنس آئیڈیا یا کاروبار، اس بزنس  کو آپ کم سے کم  انویسٹمنٹ، یعنی صرف 70 ہزار سے 1 لاکھ  روپے(9 گرام تا 13 گرام سونا) میں شروع کر سکتے ہیں اور کم سے 40 سے 60 فیصد تک منافع اپنے سرمائے کے غوض کما سکتے ہیں۔

نوٹ: یکم اکتوبر 2019 کو ایک گرام سونے کی قیمت7540 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

اس کاروبار کو چلانا نہایت ہی آسان ہے، آپ چوٹے لیول کے کام کو اپنے گھر سے بھی کامیابی سے شروع کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ گھر سے کوئی کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں، مطلب گھریلو کاروبار اور کوئی بہتریں بزنس آئیڈیا  آپ کو نہیں مل رہا تو مندرجہ ذیل آرٹیکل کو ضرور پڑھیں:

 بزنس آئیڈیا پہ جانے سے پہلے میں آپ لوگوں سے  چا ک بزنس کے حوالے سے کچھ حقائق شئر کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ کو واضح ہوجائے گا کہ اس بزنس کے کامیابی کا چانس کافی اچھا ہے۔


اسی طرح پاکستان  میں کُل سرکار ی کالجوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب ہے اور پرائیوٹ کالجز کی تعداد بھی ایک ہزار کے قریب ہے۔

دوسرے الفاظ میں چاک کے بزنس کے کامیابی کا چانس کافی اچھا ہے پاکستان میں، ساتھ ہی ساتھ میں جس مشین سے آپ چاک بنائیں گے وہ ڈسٹ فری ہونگے مطلب مُضر صحت نہیں ہونگے لہازا اُن کے استعمال میں، خرید وفروخت میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔


گھریلو کاروبار: چاک بنانے کا کاروبار/بزنس آئیڈیا


اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کو ذہن میں رکھیں۔

نمبر 1: اس کاروبار کے لیے کم سے کم سرمایہ 50-70 ہزار روپے چاہیے، جس میں آپ کام گھر سے شروع کرینگے اور جب کام زیادہ ہوگا تو آپ پھر کسی شہر میں منتقل ہوجائینگے اور وہاں سے سارے پاکستان کو مال سپلائی کرینگے، سارے پاکستان کو مال سپلائی کرنے کے لیے آپ نے ایسے شہر کو اپنے کاروبار کے لیے چُنا ہے جہاں سے آپ پورے پاکستان میں اپنا مال بلٹی کے ذریعے پہنچا سکیں۔

نمبر 2: اس کاروبار کو چھوٹے مگر مناسب لیول پہ گھر سے شروع کرنے کے لیے کم سے کم سرمایہ ایک لاکھ روپے(13 گرام سونا) چاہیے ہوگا، ان پیسوں میں آپ کی ایک مشین، خام مال، چاک کے پیکنگ کے ڈبے وغیرہ آجائینگے، ساتھ ہی ساتھ میں لوکل مارکیٹ، سکولوں، کالجوں کو مال سپلائی کرنے کے لیے کم سے کم ایک موٹر سائیکل جس پہ سپلائی کرنے کے لیے ایک بکس لگا ہو، چاہیے ہوگا۔

نمبر3: اس کاروبار کو گھر سے کرنے کے لیے آپ کو ایک الگ کمرہ درکار ہوگا جہاں پہ نہ صرف آپ مشین لگائینگے بلکے ساتھ ہی ساتھ میں خام مال اور تیار شُدہ مال بھی رکھیں گے۔

نمبر 4: مشین چونکے دستی یا مینول ہے لہازا سارا کام تقریبا آپ نے خود کرنا ہے، مشین سے ایک دفعہ میں آپ 400 چاک کے پیس بنا سکتے ہیں اور اس پہ ٹوٹل وقت تقریبا 6 منٹ لگے گا، پھر آپ نے ان تیار کئے گئے چاک کو دھوپ میں خشک کرنے کے لیے رکھنا ہے، ایک گھنٹے میں 3500 سے لیکر 4000  تک چاک کے پیس/دانے بنا سکتے ہیں۔

نمبر 5:سب سے چھوٹے لیول کے  لوکل مشین کی قیمت 20 ہزار سے لیکر 30 ہزار(4 گرام سونا) تک ہے اور اچھی کولٹی کی امپورٹڈ مشین کی قیمت 40 ہزار سے 60 ہزار(5 تا 8 گرام سونا) تک ہے۔ جب آپ کا کاروبار ترقی کرے گا، پھر آپ نے مشینوں میں اضافہ کرنا ہوگا، پھر یا تو آپ چھوٹے لیول کے ڈھیر سارے مشین خریدینگے یا پھر سیمی آٹومٹک مشین جس کی پیدواری صلاحیت آپ کے ڈیمانڈ کے مطابق ہوگی۔

نمبر 6: 10 -15  ہزار کا آپ شروع میں خام مال لینگے اور بقایا کے پیکنگ کے ڈبے بنوائینگے، اگر آپ کے پاس اور بھی سرمایہ ہو تو کم سے کم پ5 سو سے ہزار کارٹن بھی بنوا لیں جس میں آپ چاک کے ڈبوں کو پیک کرکے مارکیٹ سپلائی کرینگے، اس طرح کرنے سے آپ کے بزنس/کاروبار کی پوزیشن گاہک/خریدار کے نظر میں ایک کمپنی کی ہوگی، اعلی کوالٹی کی ہوگی حالنکہ آپ کام اپنے گھر سے کر رہے ہونگے۔

نمبر 7: ڈسٹ لیس یعنی مضر صحت کیمکل سے پاک چاک بنانے کے لیے آپ نے مشین میں پھٹا ہوا چونا ،پلاسٹر(Plaster of Paris) او ر پانی استعمال کرنا ہے، چونے اور پلاسٹر کو 20 اور 80 کے تناسب سے استعمال کرنا ہے، مطلب اگر آپ نےسو گرام چاک کا مٹیریل بنانا ہے تو اُس میں 80 گرام پلاسٹر اور 20 گرام چونا ہونا چاہیے۔

پانی آپ نے اُتنا  ہی استعمال کرنا ہے جتنا چاک مٹیریل کا وزن ہوگا مطلب 100 گرام کے مٹیریل کے لیے 100 گرام پانی استعمال کرنا ہوگا۔

نمبر 8: مشین کو ہر بار چاک کا مٹیریل ڈالنے سے پہلےچکنا کرنا ہوگا، اس کے لیے آپ نے برش سے مٹی کا تیل اور سرسوں کے تیل کا میکسچر بنا کے لگوانا ہے۔ میکسچر بنانے کے لیے آپ نے مٹی کے تیل اور سرسوں کے تیل کو 4 اور 1 کے تناسب میں میکس کرنا ہے، مطلب اگر 40 گرام مٹی کا تیل ہوگا تو 10 گرام سرسوں کا تیل  اُس کے ساتھ میکس کرنا ہوگا۔

چکنا کرنے سے، چاک کا مٹیریل مشین کے ساتھ چپکے گا نہیں اور چاک نہایت آسانی کے ساتھ تیار ہونگے۔

نمبر 9: بنے ہوئے چاک کے لیے پچاس دانوں کے ڈبے بنائے ایک ڈبے پہ آپ کا کُل خرچہ تقریبا 4 روپے(2019 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق) آئے گا، آپ نے کم سے کم 2 ہزار ڈبے بنوانے ہونگے، مطلب آپکو 8 ہزار  روپے  ڈبے بنانے کے لیے درکار ہونگے۔

نمبر 10: 24 ڈبوں کے کارٹن پے 20 سے 25  روپے (2019 کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق)فی کارٹن کا خرچہ آئے گا اور آپ نے کم سے  کم 5 سو کارٹن بنوانے ہیں تو یہ ہوگئے ٹوٹل 10 ہزار روپے اگر 20 روپے فی کارٹن قیمت لگائی جائے۔

چلئے اب ذرا مشین دیکھتے ہیں۔


یہ ہے بلکل چھوٹے لیول کی مشین، جس کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے چلانا ہے۔
اس کا وزن تیس کلو کے قریب ہے اور اس سے آپ 3 سے 4 ہزار چاک کے دانے فی گھنٹہ بنا سکتے ہیں، اس پہ صرف 1 مزدور کام کے لیے درکار ہوگا۔
یہ پچھلے سے بڑے لیول کی مشین، یہ سیمی آٹومیٹک ہے مطلب اس میں چونے، پلاسٹر اور پانی کی میکسنگ آٹومیٹک ہوتی ہے، آپ نے سانچے یا مولڈ کو برش سے چکنا کرنا ہوتا ہے۔

اس کا وزن تقریبا  350 کلو ہوتا ہے اور آپ اس سے 9 ہزار سے 12ہزار  دانے فی گھنٹہ بنا سکتے ہیں، اس پہ صرف 2 مزدور کام کے لیے درکار ہونگے۔


یہ  پچھلے سے زیادہ کپیسٹی کی مشین ہے اور یہ بھی سیمی آٹومیٹک ہے۔

اس کا وزن تقریبا  450 کلو ہوتا ہے اور آپ اس سے 18 سے 24 ہزار دانے فی گھنٹہ بنوا سکتے ہیں، اس پہ کُل 3 مزدور کام کے لیے درکار ہونگے۔

اس ماڈل سے آپ گھنٹے کے 28 ہزار سے 32 ہزار تک کے دانے  بنا سکتے ہیں، اس پہ کام کرنے کے لیے آپ کو پانچ مزدور درکار ہونگے، اس کا وزن تقریبا  700 کلوہے، یہ مشین بھی سیمی آٹومیٹک ہے۔

یہ ان تمام ماڈلز کے مشینوں میں سب سے ہیوی ڈیوٹی ماڈل ہے،  اس سے آپ گھنٹے کے 40 ہزار سے 48 ہزار دانے بنا سکتے ہیں، اس کا کُل وزن تقریبا 850 کلو ہے اور اس پہ کام کرنے کے لیے آپکو 6 مزدور درکار ہونگے۔

اگر آپ یہ دیکھنا ہے کہ مشین کیسے کام کرتا ہے تو مشین کی ویڈیو کچھ ہی دنوں میں اس یوٹیوب چینل پہ اپلوڈ ہو جائیگی، بس تھوڑا انتظار کیجئے اور اس چینل کو سبسکرائیب کرنا نہ بھولیں۔

یہ لیں مشین کی ویڈیو، اس پورے آرٹیکل کو ویڈیو کی شکل میں ڈالا گیا ہے جس میں مشین کی ویڈیو بھی موجود ہے۔


منافع/خالص منافع اور کُل خرچے کی تفصیلات:

ایک چاک کا پیکٹ، جس میں پچاس دانے ہوتے ہیں وہ آپکو 9 سے 10 روپے میں پڑتا ہے(بشرطہ کہ آپ بہترین کوالٹی کے چاک بنائیں)، آپ اُس کو ہول سیل میں 15 سے 20 روپے میں بیچ سکتے ہیں جس میں آپکا منافع فی ڈبی کم سے کم پانچ روپے ہوگا(اکتوبر 2019 کے مارکیٹ کے مطابق)۔

کارٹن میں عموما 24 ڈبے ہوتے ہیں تو مطلب فی کاٹن آپکا منافع  کم سے کم 120 روپے ہوگیا اور اگر آپ ڈیلی کے پچاس کارٹن بیچیں گے تو آپ کا کُل منافع  6000 روپے ہوگا اور اگر اس میں 3000 روپے بلٹی، فیول، کرایے، مزدوروں کے تنخواہ وغیرہ کے نکال لیں تو آپ کا مہینے کا کم سے کم خالص منافع ایک لاکھ روپے ہوگا۔

یاد رکھئیے، اوپر کا 3000 روپے جو میں نے خرچے کے لیے نکالے ہیں وہ  سب سے چھوٹے لیول کے مشین  کے بعد والے مشین کو مدد نظر رکھ کے نکالے ہیں، حقیقت میں ٹوٹل خرچہ اس سے کافی کم ہوگا۔

دوسری بات آپ نہایت آسانی کے ساتھ دو تین مہینے بعد ڈیلی کے پچاس کارٹن نکال کے بیچ سکتے ہیں، بلکہ ہو سکتا ہے آپ اس سے بھی جلد اس کو کر لیں۔

اگر آپ میں سے کوئی اس مشین کو خرید نے میں سنجیدہ ہو، تو نیچے کمنٹس میں اپنا نام اور موبائل نمبر چھوڑ دیں بشمول مشین کے ماڈل کے جبکہ چسکے لینے والے افراد میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں، میں اس مشین کو چین سے امپورٹ کرونگا لہازا اُس پہ ڈیوٹی، کرایہ، ایجنٹ کمیشن وغیرہ ڈالنے ہونگے جس سے مشین کی قیمت اوپر جاسکتی ہے۔

یاد رکھئیے، مارکیٹ میں مقابلے، ڈیمانڈ، کوالٹی کو مدد نظر رکھ اپنا ریٹ، منافع نکالے، پھر کہی جا کہ آپ کو یقینی کامیابی نصیب ہوگی۔

تو جناب یہ ہوگیا آج کا آرٹیکل، مزید ایسے اہم، انفارمیشنل مواد کے لیے اس لنک کو چیک کریں: کاروبار اُردو میں

اور مستقبل کے تمام آرٹیکلز کو  بذریعہ ای میل بلکل فری حاصل کرنے کے لیے اس ویب سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائب کریں۔

اگر آپ اپنی طرف سے کوئی کمنٹ یا تبصرہ ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹس میں لکھیں۔

بہت بہت شکریہ۔

نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔


About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

2 comments

  1. asslam o alaikum sir ye machine kahan say milay gi

    ReplyDelete
    Replies
    1. Walaikumsalam, app lahore/fsd/karachi k industrial estates ka visit kar lain aor wahan pay kisi bhe engineering works waly se mil lain app ko sab maloomat mil jainge ya phir stationary k kisi wholeseller se information lain, shukriya.

      Delete

Start typing and press Enter to search