New Business Ideas in Pakistan 2021-2025 [Lollipop, Candies, Toffees Manufacturing]

بزنس آئیڈیاز کی سیریز میں ایک اور نہایت ہی فائدہ مند، منافع بخش کاروبار لیکر آپ لوگوں کی  خدمت میں  ہوں۔
گھریلو کاروبار بزنس آئیڈیاز آسان کاروبار business ideas in pakistan 2020 2021 2022 2023 2024 2025 manufacturing business ideas

اگر آپ نے پچھلے والے بزنس  آئیڈیا اس سیریز میں نہیں پڑھا تو اس لنک کو چیک کریں: 

Business ideas in Pakistan 2020

آج کا جو بزنس آئیڈیا ہے وہ لولی پاپ بنانے کے کاروبار سے متعلق ہے،  اس کاروبار میں  منافع 45 فیصد (کم سے کم ) سے لیکر 70 فیصد (زیادہ سے زیادہ ) فی ایک روپیہ سیلز کے ہے، منافع میں اونچ نیچ کم یا زیادہ  پروڈکشن کی وجہ سے ،  خام مال کی قیمت کی وجہ سے، پیکنگ کی وجہ سے، پیکنگ کے کوالٹی کی وجہ سے، پراڈکٹ کے کوالیٹی، قسم ، وزن، فارمولے کی وجہ سے وغیرہ وغیرہ  کی وجہ سے ہے۔

لولی پاپ جیلی کینڈیز، دوسرے  قسم کے کینڈیز  کا جو مینوفیکچرنگ کا کام ہے وہ کافی آسان ہے، آج کی اس آرٹیکل میں، میں اس کام کو درمیانے درجے پہ شروع کرنے سے متعلق ساری اہم تفصیلات، ڈیٹیلز آپ لوگوں کو دونگا جس میں خام مال کے متعلق تفصیلات، منافع، خالص منافع اور مہینے کے کُل خرچے کی تفصیلات، کونسی مشین استعمال ہوگی اُس کے متعلق تفصیلات، ویڈیو، تصاویر وغیرہ سب کچھ مہیا کرونگا لہازا اس آرٹیکل کو پورے غور اور توجہ کے ساتھ آخر تک پڑھیں۔

چلئے چلتے ہیں اس بزنس آئیڈیا کی طرف۔

لولی پاپ، جیلی کینڈیز ،  ٹافی اور تقریبا ہر قسم کے کینڈیز کا  بزنس


اس  بزنس کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اہم  باتیں نوٹ کر لیں۔

1۔ اس کاروبار میں دو مشینے استعمال ہوتی ہیں، ایک  کوکر ہوتا ہے جس میں خام مال پکایا جاتا ہے اور دوسرے مشین میں ہاتھوں سے لولی پاپ کے سڑا  سانچے میں ڈال کر لولی پاپ تیار کی جاتی ہیں، ان دونوں مشیونوں کے لیے ایک  مزدور کافی ہوتا ہے لیکن آپ دو رکھ لیں تاکہ اگر ایک کسی وجہ سے کام سے غیرہ حاضر رہے تو دوسرا کام کرتا رہے۔

2۔ دونوں مزدورں کو تنخواہ دس دس ہزار روپے مع کھانا، چائے  وغیرہ دے۔

3۔ مشین چلانا نہایت ہی آسان ہے لیکن چونکہ مزدور تربیت یافتہ نہیں ہوتا تو پہلے ہفتہ چار دن آپ نے انہیں تربیت دینی ہوگی، مشین کے کتابچے میں اور کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ ویڈیو میں ساری تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن کو آپ فالو کرکے آسانی کے ساتھ مشین کو آپریٹ کر سکتے ہیں، مزدوروں کو تربیت دے سکتے ہیں۔

4۔ اس کاروبار کی پوری فیزیبلٹی کو میں صرف لولی پاپ کے  اینگل سے یہاں ڈسکس کر رہا ہوں، جب آپ لولی پاپ  کے متعلق ساری اہم باتیں جان لینگے تو پھر آپ دیگر چیزوں کی مینوفکچرنگ بھی باآسانی شروع کرسکتے ہیں،  لولی پاپ میں خام مال کے طور پہ آپ  کو چینی، فود کلر، سٹرا  اور ذائقہ درکا ہوگا، فارمولا لولی پاپ  کے مشین کے کتابچے میں موجود ہوتا ہے یا پھر آپ انٹرنیٹ سے بھی اُٹھا سکتے ہیں۔

5۔ سیلز کے لیے آپکو کم سے کم تین بند درکار ہونگے جن میں سے ایک لوکل مارکیٹ پہ کام کریگا جبکہ باقی دو  دوسرے شہروں علاقوں میں ہول، ڈسٹری بیوشن پہ کا کام کرینگے، کام چونکہ نیا ہوگا لہازا شروع میں آپکی سیلز کم ہوگی لیکن وقت کے ساتھ  ساتھ اس میں آپکی محنت سے اضافہ ہوتا جائے گا۔

6۔ سیلز والوں کی تنخواہ 18 ہزار روپے بیسک  پلس کمیشن  فی بندہ رکھیں، ساتھ میں90 روپے ایک وقت کے کھانے  کے اور فیول  4 ہزار فی مہینہ الگ سے۔

7۔ مارکیٹ سے خام مال اُٹھانے، مارکیٹ میں مال سپلائی کرنے کے لیے آپکو کم سے کم ایک  لوڈر رکشہ یا ایک راوی سوزوکی درکار ہوگی،  اگر آپ اچھے کنڈیشن میں سیکنڈ ہینڈ لیں گے تو بہت بہتر ہوگا۔

8۔ رکشے یا سوزوکی کے لیے ایک بندہ رکھ لیں جو کہ آرڈر کے حساب سے مال سپلائ کریگا، مال بلٹی کےلیے اڈے پہنچائے گا، خام مال اُٹھا کے لائے گا، اس بند ے کی تنخواہ بھی کم از کم دس ہزار رکھ لیں اس کے علاوہ ایک وقت کے کھانے  کے لیے  90 روپے روز کا  دیں۔

9۔ لولی پاپ کے لیے نام، ریپر  اور اُس کا ڈیزائن خوب سوچ سمجھ کر چن لیں کیونکہ آپ نے بعد میں کم سے کم ایک من ریپر چھاپنے ہونگے ، اس کے علاوہ آپ  لولی پاپ کو پلاسٹک کے ڈبے   میں یا پھر اپنے برینڈ کے نام سے پڑنٹ شدہ  پلاسٹک کے بیگ میں پیک  کرسکتے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ پلاسٹ کے ڈبے کی جگہ پلاسٹک بیگ استعمال کریں کیونکہ وہ آپ کو کافی سستا پڑے گا۔

پرنٹنگ کے لیے آپ کسی بھی فلیکس کے پرنٹنگ والے سے بات کر سکتے ہیں اگر وہ یہ کام نہیں کرتا تو وہ آپکو  مطلوبہ کام کرنے والے  بندے، مارکیٹ کی ساری ڈیٹیل دے دیگا۔

ریپر اگر آپ زیادہ بنوائنگے تو وہ آپکو یہی کوئی دس پیسے میں پڑے گا جبکہ پلاسٹک کا  رنگین بیگ آپکو  7 سے  10 روپے میں پڑے گا۔

10۔ لولی پاپ کے لیے رنگین کارٹن بنوائیں تاکہ مارکیٹ پہ آپ کا امپریشن اچھا جائے، کم سے کم ایک ہزار کارٹن بنوانے ہونگے، ایک کارٹن یہی آپکو 35 سے 40 روپے میں  پڑے گا، کارٹن  بنوانے کے لیے آپ آن لائن  یا پھر کسی بھی نزدیک انڈسٹریل ایسٹیٹ میں جا کہ  معلومات لے سکتے ہیں۔

11۔آپ نے کام کسی ایسے شہر سے شروع کرنا ہے جہاں سے آپ آسانی کے ساتھ اپنا مال پورے پاکستان میں بلٹی کرسکیں۔

12۔ کام کو یا تو اپنے گھر، گیراج سے شروع کریں یا پھر کسی ایسے جگہ سے جہاں کا کرایہ کم ہو۔

مشینوں کی تفصیلات


چلئے اب بات کرتے ہیں مشینوں کی۔

یہ مشین سٹینلیس سٹیل کے کمپونینٹس سے بنی ہے جس کی وجہ سے یہ حفظان صحت کے اُوصولوں کے عین مطابق ہے، ایک منٹ میں کم سے کم 20 دانے اس سے تیار کیے جاسکتے ہیں، اس مشین سے آپ نہ صرف لولی پاپ بناسکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں دوسرے مختلف کینڈیز، ٹاپی اور جیلی والی کینڈیز بنا سکتے ہیں، مطلب اس مشین سے آپ  بہت سارے آئٹمز شروع کرسکتے ہیں۔

یہ مشین سائز میں بھی اتنی بڑھی نہیں ہے  اور وزن صرف 2 سو کلو لہازا آپ آسانی کے ساتھ اس کو کسی بھی جگہ پہ رکھ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اس مشین کی پیداواری صلاحیت کو اپنے حساب سے کم یا زیادہ کرنا چاہیں تو وہ بھی آپ بہ آسانی کرسکتے ہیں۔

اس مشین کی دیگر خوصوصیات کے علاوہ اس کی ایک خوصوصیت یہ ہے کہ جب تک آپ اس میں سانچہ نہیں ڈالتے صحیح سے، یہ سانچے کی بھرائی نہیں کرتی جسکی وجہ سے آپ کا خام مال ضائع نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ یہ مشین بھرائی کے لیے کمپریسڈ ہوا کا استعمال کرتی ہے۔

نوٹ: یکم مارچ 2020 کو ایک گرام سونے کی قیمت8570 روپے ہے، چونکہ سونے کی ویلو یا قدر کبھی نہیں بدلتی جبکہ کرنسی کی قدر اُٹھتی یا گرتی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت /قدر میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے لہازا میں اس پوسٹ میں اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے جو انویسٹمنٹ درکار ہوتی ہے اُس کو سونے کے حساب سے بھی مینشن کرونگا جس کی وجہ سے اس آرٹیکل کے اعداد و شمار ہمیشہ کے لیے درست رہینگے، مطلب اگر آپ نے 2050 میں اس آرٹیکل کو پڑھا تو اُس ٹائیم سونے کی قیمت جو بھی ہوگی اُس حساب سے آپکو اس کاروبار کو کامیابی سے شروع کرنے کے لیے سرمایہ درکارہوگا۔

یہ مشین لوکل میں آپکو  7 سے 10 لاکھ (82 گرام تا 117 گرام)میں جبکہ اگر اس کو چین سے منگواتے ہیں تو  اس کی قیمت چین میں 12 لاکھ میں (28 فروری 2020 کے ڈالر ریٹ کے مطابق)(140 گرام سونا) مل جائے گی، اس قیمت میں کرایہ، امپورٹ ڈیوٹی ، ایجنٹ کمیشن شامل نہیں ہے، اگر آپ  اس مشین کو باہر سے منگوانے میں سنجیدہ ہیں تو آپ مجھ سے میرے ای میل پہ رابطہ کریں یا پھر اپنا نمبر یہاں نیچے کمنٹس میں لکھ دیں۔

غیر سنجیدہ، چسکے لینے والے افراد میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

لولی پاپ یا دوسرے آئٹمز کے لیے آپکو سانچے بھی خریدنے ہونگے، ایک سانچے کی قیمت  5 ہزار روپے ہے۔


لولی پاپ کے خام مال کو بنانے کے لیے آپکو ایک بجلی  یا گیس سے چلنے والا کوکر بھی خریدنا ہوگا۔

اس والے کوکر میں 100 لیٹر تک کا خام مال تیار کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی ایس ایس سٹیل کا بنا ہوا ہے۔

اس کا وزن بھی دو سو کلو ہے ، لوکل میں یہ کوکر آپ کو  ڈیڑھ سے دو لاکھ میں مل جائے گا جبکہ امپورٹڈ میں صرف اس کوکر کی قیمت 3 لاکھ پچاس ہزار روپے ہے(اور سونے میں یہ 40 گرام ہے)، اس قیمت میں امپورٹ ڈیوٹی، ٹیکس،  کرایہ، ایجنٹ کمیشن وغیرہ شامل نہیں ہے۔

مہینے کے منافع، خالص منافع اور کُل خرچے کی تفصیلات۔

ان تفصیلات کے لیے نیچے والا ٹیبل ملاحضہ کیجئے۔

اوپر کے ٹیبل کو مدنظر رکھ ہم باآسانی یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ اگر ہم اس کاروبار کو شروع کریں تو شروع میں ہی ہم  اس  سے فی مہینہ کم سے کم  1 لاکھ 20 ہزار کا خالص منافع نکال سکتے ہیں اور پھر بعد میں، چھ سے آٹھ مہینے کے بعد ہم اس سے کم سے کم اس کے تین گناہ یعنی 3 لاکھ 60 ہزار کا خالص منافع فی مہینہ نکال سکتے ہیں۔

تو جناب یہ ہوگیا آج کا بزنس آئیڈیا مزید ایسے منفرد اور منافع بخش کاروری آئیڈیاز کے لیے یہ لنک چیک کریں: کاروبار اُردو میں

اور اس سائیٹ کو اپنے ای میل سے سبسکرائیب کریں تاکہ مستقبل کے تمام بزنس آئیڈیاز، مشورے آپ بلکل فری میں اور بروقت موصول ہوں۔

اور ہاں میرے اس یوٹیوب چینل کو ضرور چیک کریں اس پہ بھی بہت سے بزنس آئیڈیاز شئر کی گئی ہیں۔

مشین کی وڈیو: اس آرٹیکل کو ویڈیو کی شکل میں بھی بنایا گیا ہے، اُسی ویڈیو میں مشین کی ویڈیو بھی شئر کی گئی ہے جس میں مشین کو کام کرتے دکھایا گیا ہے،  لہازا مشین کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے والی ویڈیو دیکھیں۔



نوٹ: اس ویب سائیٹ کے آرٹیکل، پوسٹ  کاپی کرکے فیس بک  پہ، کسی ویب سائیٹ پہ، ای بک میں یا کسی اور پلیٹ فارم پہ کاپی کرکے پیسٹ کرنا کاپی رائیٹس وایلشن کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کاپی رائیٹس کے تحت کاروائی کی جائے گی، لہازا ایسا کرنے سے  اجتناب کریں اور صرف آرٹیکل کا لنک فیس بک پہ، کسی سائیٹ پہ،  ای بک وغیرہ  میں شئر کریں۔



About Publisher Arshad Amin

Certified SEO Professional, Small Business, Start-up, Marketing Expert with ton's of practical, actionable ideas, insights to share, Proud Founder and Owner of www.easymarketinga2z.com and www.topexpertsa2z.com

3 comments

  1. Dear Can You Please share any detail of Suppliers of these machines.

    ReplyDelete
  2. السلام وعلیکم
    اس آئیڈیا کی مزید تفصیلات چاہیے۔ لاہور میں کس جگہ اسکی مشینری مل جاتی ہے اور اسکے خام مال اور پیکنگ کی بھی معلومات درکار ہے۔
    شکریہ
    03060977584

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم سلام، جی حسیب صاحب آپکو ساری تفصیل واٹس ایپ پہ بھیج دی ہیں، سائٹ پہ آنے اور رابطہ کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔

      Delete

Start typing and press Enter to search